سونی پت: زرعی اصلاحاتی قوانین کو رد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریک کار کسان ہفتے کی صبح آٹھ بجے سے اتوار کی صبح آٹھ بجے تک یعنی 24 گھنٹے کے لیے کے جی پی -کے ایم پی ایکسپریس -وے پر چکہ جام کریں گے۔ جام سونی پت کے بیسواں میل کے پاس دونوں ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ پر ہوگا۔
Published: undefined
کسانوں کے چکہ جام کے اعلان کے سبب انتظامیہ اور پولیس نے بھی کمر کس لی ہے۔ پولیس کی 13 ریزرو کمپنیاں سیکورٹی کے لیے تعینات کی گئی ہیں۔ ان کی کمان چھ ڈی ایس پی کے ہاتھوں میں ہوگی۔ اس کے لیے 14 جگہ ناکے بندی کی گئی ہے اور راہگیروں کی سہولت کے لیے روٹ ڈائیورٹ کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کے روز کے ایم پی جام کے سلسلے میں کسانوں نے مشاورت کی اور اس کے بعد فائنل ڈرافٹ بنایا گیا۔ ڈرافٹ کے تحت مورچہ نے 10 اپریل کو صبح آٹھ بجے سے 11 اپریل صبح آٹھ بجے تک کے جی پی- کے ایم پی دونوں کو سونی پت میں جام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں کے ایم پی کو کو جگہ جگہ جام کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined