تین مرکزی زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے چھ ماہ مکمل ہونے کے موقع پر ملک بھر کے کسانوں نے بدھ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔
Published: 27 May 2021, 7:11 AM IST
متحدہ کسان مورچہ کی کال پر ملک کے مختلف حصوں میں کسانوں نے اپنی گاڑیوں اور گھروں پر کالے جھنڈے لگا کر مرکزی زرعی قوانین کی مخالفت کی ۔ قومی دارالحکومت دہلی کی سرحد پر مظاہرین کسانوں نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران کسانوں نے مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔
Published: 27 May 2021, 7:11 AM IST
بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا کہ حکومت کو زرعی قوانین واپس لینے ہوں گے ۔ آج ملک بھرمیں لوگ سرکار کے خلاف ہاتھوں میں کالے جھنڈے لے کر کھڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کسانوں کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے ہیں ، اس وقت تک دہلی کے بارڈر پر کسان بیٹھے رہیں گے۔
Published: 27 May 2021, 7:11 AM IST
کسان تحریک کی آج کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں سمیت 12 سیاسی جماعتوں نے حمایت کی تھی ۔ آل انڈیا کسان سبھا کے قومی جنرل سکریٹری اتل کمارانجان نے بتایا کہ دوپہر کی اطلاع کی بنیاد پر 23 ریاستوں کے دو لاکھ سے زیادہ دیہاتوں میں کسانوں نے کالے جھنڈے لگا کر مودی سرکار کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا ۔
Published: 27 May 2021, 7:11 AM IST
کئی مقامات پر مرکزی سرکار کے پتلے اور مختلف دیہاتوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کے پتلے بھی جلائے گئے۔ کچھ ریاستوں میں پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں ۔ مدھیہ پردیش ، اترپردیش ، پنجاب ، ہریانہ ، مغربی بنگال ، بہار ، کرناٹک ، تلنگانہ ، آندھراپردیش اور تمل ناڈو میں ریاستی حکومتوں نے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے تھے۔
Published: 27 May 2021, 7:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 May 2021, 7:11 AM IST
تصویر: پریس ریلیز