قومی خبریں

پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری، پٹریوں پر احتجاج کے سبب کئی ٹرینیں متاثر

پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری ہے اور بدھ کو کسان ریاست کے شمبھو ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے، جس سے کم از کم 35 ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 
IANS

چنڈی گڑھ: پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری ہے اور بدھ کو کسان ریاست کے شمبھو ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے، جس سے کم از کم 35 ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ خیال رہے کہ کسانوں نے 13 فروری سے مرکز کی جانب سے کم از کم امدادی قیمت سمیت دیگر مطالبات پر شمبھو کے نزدیک بین ریاستی سرحد پر قومی شاہراہ کو جام کر رکھا ہے۔

Published: undefined

کسانوں نے دہلی-جالندھر-جموں ریل روٹ بلاک کرنے کی وجہ سے کئی ٹرینوں کی آمدورفت میں خلل پڑا ہے۔ ان میں دہلی سے پنجاب اور جموں جانے والی شتابدی، وندے بھارت اور راجدھانی ایکسپریس سمیت کئی دیگر ایکسپریس اور مسافر ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔ کچھ ٹرینوں کے روٹس کا رخ موڑ دیا گیا ہے جبکہ کچھ ٹرینوں کو بھی منسوخ کرنا پڑا ہے۔ کسانوں کے اس احتجاج سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

Published: undefined

شمبھو ریلوے اسٹیشن پر ناراض کسانوں کی طرف سے دہلی-جالندھر-جموں ریلوے روٹ بند کرنے کی وجہ سے اس کا سب سے زیادہ اثر امبالہ ریلوے اسٹیشن پر پڑا ہے۔ کسانوں کے احتجاج کے پیش نظر ریلوے نے 11 ٹرینیں منسوخ کر دی ہیں۔ 19 ٹرینوں کے روٹس تبدیل کیے گئے ہیں۔ کسانوں کی اس کارروائی کی وجہ سے امبالہ ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا رش ہے۔ ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

مظاہرین بدھ کو جب ریلوے ٹریک کو بلاک کرنے کے لیے آگے بڑھ رہے تھے تو پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور ان کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔ بیریکیڈنگ توڑ کر وہ ٹریک پر بیٹھ گئے۔ مظاہرین گرفتار شدہ تین کسانوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز گرفتار نودیپ جلبیرا کے والد جے سنگھ نے لوگوں سے غیرقانونی طور پر حراست میں لئے گئے بے قصور کسان نوجوانوں کو رہا کرنے اور حکومت پر دباؤ بنانے کے لئے ریلوے ٹریک پر جام لگانے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں پہنچنے کی اپیل کی تھی۔ شمبھو قومی راجدھانی دہلی سے ہوتے ہوئے پنجاب کا داخلی دروازہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined