نئی دہلی: زمین ایکویزیشن کے خلاف گریٹر نوئیڈا میں دھرنے پر بیٹھے کسانوں نے اپنا احتجاج تیز کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی جانب کوچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ کل انہوں نے مہا پنچایت میں پارلیمنٹ کے گھیراؤ کا فیصلہ کیا تھا۔ کسانوں کے اس فیصلے کے پیشِ نظر پولیس بھی الرٹ ہو گئی ہے۔ کسانوں کو پارلیمنٹ کی جانب جان سے روکنے کے لیے پورے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
Published: undefined
اطلاع کے مطابق کسانوں کی مہا پنچایت کی مختلف کسان تنظیموں اور اپوزیشن پارٹیوں نے بھی حمایت کی ہے۔ اپنے احتجاج کی کامیابی کے لیے کسانوں نے ہر گاؤں میں عوامی رابطہ مہم بھی چلائی۔اپنے مطالبات کے لیے کسی کئی دنوں سے گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔ پارلیمنٹ کی جانب کوچ میں کئی دیہاتوں کے سینکڑوں کسانوں کی شرکت متوقع ہے۔
Published: undefined
محکمہ پولیس اس بات کی کوشش میں ہے کہ کسانوں کو آگے نہ بڑھنے دیا جائے۔ کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے دہلی جانے والی سڑکوں پر زبردست ٹریفک جام ہے۔ کسان صبح سے ہی جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس احتجاج میں تقریباٍ 150 گاؤں کے کسان حصہ لے رہے ہیں۔ پولیس کے ذریعے کسانوں کے احتجاج ونقل و حرکت پر ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
اس احتجاجی مارچ میں این ٹی پی سی سے متاثر ہونے والے 24 گاؤں اور نوئیڈا اتھارٹی سے متاثر ہونے والے 81 گاؤں کے نمائندے شامل ہیں۔ واضح رہے کہ نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے باہر گزشتہ کئی ہفتوں سے مسلسل احتجاج کر رہے کسانوں کے درمیان اتھارٹی کے افسران و پولیس کے ساتھ کئی بار بات چیت ہوئی لیکن کسی کا بھی نتیجہ مثبت نہیں نکلا۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 52 دنوں میں ڈی ایم کو میمورنڈم دینے سے لے کر تالہ بندی، پارلیمنٹ کا گھیراؤ جیسی کئی باتوں پر اتھارٹی کے افسران سے کئی بار بات چیت کی جاچکی ہے۔
Published: undefined
دوسری جانب کسانوں کے اس مارچ کے پیشِ نظر دہلی-این سی آر میں ٹریفک کی ایڈوائزی جاری کی گئی ہے۔ اس کے مطابق نوئیڈا غازی آباد سے دہلی آنے جانے والے راستوں پر پریشانی ہو سکتی ہے۔ دہلی ٹریفک پولیس نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’8فروری 2024 کو سونیا وہار، ڈی این ڈی، چِلّا، غازی پور، سبھاپور، اپسرا اور لونی سرحدوں سے جڑے راستوں پر بھاری ٹریفک ہو سکتی ہے۔ وہیں نوئیڈا پولیس کا کہنا ہے کہ صبح 7 سے 10 بجے تک یمنا ایکسپریس وے اور نوئیڈا گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے پر بڑی و درمیانی مال بردار گاڑیوں کی آمد ورفت پر پابندی رہے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز