دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے کسانوں کو پولیس نے حراست میں لینا شروع کر دیا ہے۔ غازی پور بارڈر سے دہلی جانے والے کچھ کسانوں کو پولیس نے غازی پور بارڈر پر ہی روک دیا۔ جس کے بعد طویل ٹریفک جام ہوگیا اور کسان زمین پر دھرنے پر بیٹھ گئے۔
Published: undefined
پولیس نے کسانوں کو روکنے کے لیے غازی پور سرحد پر رکاوٹیں کھڑی کر دی تھیں۔ جب کسانوں نے رکاوٹیں ہٹانی شروع کیں اور وہاں سے آگے بڑھنے کی کوشش کی، تو پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا اور اس کے بعد انہیں حراست میں لینا شروع کر دیا گیا۔ حراست میں لئے گئے کسانوں کو سرکاری بسوں سے تھانے لے جانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
وہیں دہلی پولیس نے جنتر منتر پر ہو رہے احتجاجی مظاہرے کی کوئی اجازت نہیں دی تھی، اس کے باوجود مختلف ریاستوں اور مختلف اضلاع سے سنیوکت کسان مورچہ کے بینر تلے جنتر منتر پہنچ رہے ہیں۔ دہلی پولیس نے نوئیڈا کے چیلّا بارڈر اور غازی آباد کے غازی پور بارڈر پر بھی رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں اور صرف ان گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی جا رہی ہے جو کسانوں کی تحریک سے وابستہ نہیں ہیں اور اپنے کام کے لیے دہلی جا رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined