نئی دہلی: ملک کے مختلف حصوں سے کسان اور مزدور قومی راجدھانی دہلی پہنچ گئے ہیں، جہاں کے رام لیلا میدان پر سنگھرش ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کسان اور مزدور تنظیموں کا الزام ہے کہ مودی حکومت انہیں مسلسل نظر انداز کر رہی ہے، جس کی وجہ سے آج ملک بھر میں ان کی حالت خراب ہے۔ محض 15 دنوں کے اندر دوسری بڑی تحریک شروع ہو رہی ہے، جس سے کسان وابستہ ہیں۔ اس سے قبل 20 مارچ کو سنکوکت کسان مورچہ کے بینر تلے ملک بھر کے کسان دہلی کے رام لیلا میدان پر جمع ہوئے تھے۔ انہوں نے مودی حکومت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی تھی۔
Published: undefined
کسانوں اور مزدوروں کے احتجاج کے پیش نظر دہلی ٹریفک پولیس نے ٹریفک سے متعلق رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔ دہلی ٹریفک پولیس نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ رام لیلا میدان کے آس پاس کے راستوں پر گزرنے سے اجتناب کریں۔ کسان مزدور سنگھرش ریلی کو ذہن میں رکھتے ہوئے ٹریفک پولیس نے ان راستوں کے رخ موڑ دئے ہیں۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ مارگ، منٹو روڈ، اجمیری گیٹ، دہلی گیٹ، کملا مارکیٹ سے ہمدرد چوک، بھاوبھوتی مارگ، پہاڑ گنج چوک تک گزرنے سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
Published: undefined
دہلی ٹریفک پولیس نے ہدایت بھی دی ہے کہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن، پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن، نظام الدین ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹینڈ جانے والے لوگ وقت سے تھوڑا پہلے اپنے گھروں سے نکل جائیں۔ دہلی ٹریفک پولیس نے بھی جام سے بچنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی ہدایت دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined