جے پور: راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ کسان مہاپچایت میں کسانوں کے سیلاب سے لگتا ہے کہ ملک کے کسان بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تنگ آچکے ہیں اور وہ اسے سبق سکھانے میں پیچھے نہیں رہیں گے۔ شوک گہلوت نے اتوار کی رات یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ مظفر نگر کی کسان مہا پنچایت میں جمع ہونے والا بہت بڑا ہجوم ظاہر کرتا ہے کہ اتر پردیش اور ملک کے کسان بی جے پی سے تنگ آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت کی کسانوں کے بارے میں سوچ مشہور ہے۔ وقت آنے پر ملک کے کسان بی جے پی کو سبق سکھانے میں پیچھے نہیں رہیں گے۔
Published: undefined
اشوک گہلوت نے کہا کہ پہلے کاشتکاروں کی آمدنی 2022 تک دوگنی کرنے کے جھوٹے وعدے اور اب کسانوں کو اعتماد میں لئے بغیر کسان مخالف زرعی قوانین نافذ کر کے زرعی سیکبڑ کو تاجروں کے حوالے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ راجستھان کے چیف منسٹر نے کہا کہ راجستھان کے چھ اضلاع میں پنچایتی راج کے نتائج نے واضح کر دیا ہے کہ کسانوں میں بی جے پی کے خلاف شدید ناراضگی ہے اور وہ بی جے پی کو سبق سکھانے کے موڈ میں ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز