گزشتہ دس مہینوں سے کسان دہلی میں آنے والی کئی سرحدوں پر نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔ اس دوران کسان رہنماؤں کی مرکز سے کئی مرتبہ بات بھی ہوئی لیکن دونوں فریق اپنےموقف پر اڑے ہوئے ہیں۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ تینوں قوانین کو مرکز واپس لے جبکہ مرکز کسی بھی قانون کووپس لینے کے لئے تیار نہیں ہے۔ اسی کے پیش نظر کسانوں نے اپنی طاقت کے مظاہرےکے لئے آج ہندوستان بند رکھا ہوا ہےجو صبح 6 بجے سے جاری ہے اور شام 4 بجے تک چلے گا۔
Published: 27 Sep 2021, 8:11 AM IST
واضح رہے کانگریس سمیت کئی سیاسی پارٹیوں نے کسانوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ کسانوں کے بند کے پیش نظر دہلی میں حفاظتی انتظامات سخت کئے ہوئے ہیں اور دہلی پولیس نے واضح کر دیا ہے کہ مظاہرین کو دہلی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Published: 27 Sep 2021, 8:11 AM IST
مرکزی وزیر برائے زرعات نریندر سنگھ تومر نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مظارہ کا راستہ چھوڑ کر بات چیت کا راستہ اپنائیں اور حکومت ان کے مطالبات پر غور کرنے کے لئے تیار ہے۔واضح رہے کسان اور حکومت کے مابین پہلے بھی کئی دور کی بات چیت ہو چکی ہے لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔
Published: 27 Sep 2021, 8:11 AM IST
واضح رہے آج کے بند کے دوران ہسپتال، میڈیکل اسٹور، طبی خدمات، راحت اور بچاؤ کے کاموں کے لئے تما م ضروری خدمات اور طلباء کو ہر طرح کی چھوٹ حاصل رہے گی ۔ واضح رہے بینک یونین بھی اس بند کا ساتھ دے رہی ہیں۔
Published: 27 Sep 2021, 8:11 AM IST
کسانوں کے اس بند کا کئی سیاسی پارٹیاں حمایت کر رہی ہیں ۔ جن سیاسی پارٹیوں نے اس بند کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے ان میں کانگریس، بی ایس پی، ایس پی، عآپ،ڈی ایم کے ، آر جے ڈی، آر ایل ڈی اور بائیں محاذ کی پارٹیاں شامل ہیں۔
Published: 27 Sep 2021, 8:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Sep 2021, 8:11 AM IST
تصویر: پریس ریلیز