قومی خبریں

پہلوانوں کی حمایت کے لیے دہلی پہنچنے والے کسان ہوئے مشتعل، بیریکیڈس توڑ کر آگے بڑھی بھیڑ

پہلوانوں کی حمایت میں بڑی تعداد میں کسان آج دہلی پہنچے ہیں، مظاہرین کو روکنے کے لیے دہلی پولیس نے بیریکیڈنگ کی تھی لیکن کسانوں نے بیریکیڈنگ ہٹا دیے اور جنتر منتر پر مظاہرہ کی جگہ تک پہنچ گئے۔

<div class="paragraphs"><p>بیریکیڈ پھلانگ کر آگے بڑھتے کسان، تصویر ویپن</p></div>

بیریکیڈ پھلانگ کر آگے بڑھتے کسان، تصویر ویپن

 

دہلی میں اپنے مطالبات کو لے کر مظاہرہ کر رہے پہلوانوں کی حمایت میں اب کسان جنتر منتر پہنچ گئے ہیں۔ کسان مظاہرین کو روکنے کے لیے دہلی پولیس نے بریکیڈنگ کی تھی لیکن کسانوں نے بریکیڈنگ ہٹا دیے اور جنتر منتر پر مظاہرہ کی جگہ تک پہنچ گئے۔ بزرگوں کے ساتھ بڑی تعداد میں کسان دہلی پہنچے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ پہلوان جنسی استحصال معاملے میں بی جے پی لیڈر برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کی حمایت میں اب کسانوں نے آواز بلند کر دی ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ ارادہ کر کے ہی آئے تھے کہ بیریکیڈنگ توڑ کر آگے بڑھنے کی ضرورت پڑی تو وہ ایسا ضرور کریں گے۔

Published: undefined

پہلوانوں کی حمایت میں دہلی پہنچے کسان، تصویر ویپن

یہ کسان جموں توی ٹرین سے دہلی پہنچ ہیں۔ پولیس کو لگ رہا تھا کہ یہ ٹریکٹر ٹرالی سے آئیں گے، اس لیے سرحد پر سیکورٹی بڑھائی گئی تھی۔ جنتر منتر پر یہ کسان جھنڈ لہراتے، بیریکیڈنگ توڑتے اور بیریکیڈ کو پیر سے کھینچتے ہوئے آگے بڑھے۔ اس دوران سی آر پی ایف اور دہلی پولیس کے جوانوں نے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے لیکن پھر وہ کنارے ہو گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined