قومی خبریں

گنے کی کم قیمت اور واجبات کی عدم ادائیگی سے کسان ناراض، مظفرنگر میں عظیم الشان مظاہرہ و مہا پنچایت

نریش ٹکیت نے کہا کہ کسان 10 دن سے دھرنے پر بیٹھے ہیں لیکن انتظامیہ اور شوگر مل مالکان کے کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی۔ جبکہ کسانوں کے کام کا وقت ہے لیکن انہیں اپنے مطالبات کے لئے احتجاج کرنا پڑ رہا ہے۔

تصویر آس محمد کیف
تصویر آس محمد کیف 

مظفرنگر: مودی حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ میں کسان مخالف زرعی قوانین کی منظوری سے پنجاب سمیت ملک بھر کے کسانوں میں سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ دریں اثنا، مغربی اتر پردیش کے کسان گنے کی کم قیمتوں اور واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پریشان ہیں اور حکومت کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔

Published: undefined

مظفر نگر میں بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) نے گنے کے واجبات کی ادائیگی اور گنے کی قیمت 450 روپے فی کوئنٹل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہفتہ کے روز عظیم الشان مظاہرہ کیا۔ گورنمنٹ انٹر کالج کے میدان میں منعقدہ جلسہ عام میں ضلع بھر سے آنے والے کسانوں کے ایک بڑے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے بی کے یو کے صدر چودھری نریش ٹکیت نے کہا کہ شوگر مل مالکان، انتظامیہ اور حکومت کسانوں کے صبر کا امتحان لینے سے باز آئیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ہر طرح سے ہراساں کیا جا رہا ہے، انتظامیہ اور حکومت اس کے واجبات کی ادائیگی کے معاملے پر خاموش بیٹھی ہیں۔

Published: undefined

گورنمنٹ انٹر کالج کے میدان پر ہونے والے اس جلسہ عام کو مہاپنچایت کا نام دیا گیا تھا۔ اس موقع پر کیے گئے اہم مطالبات میں گنے کی قیمت 450 روپے فی کوئنٹل کرنے، بقایہ جات کی ادائیگی کرنے اور تاخیر سے ادائیگی کرنے پر مناسب سود ادا کرنے کے مطالبات شامل تھے۔ ان مطالبات کے حوالے سے انتظامیہ کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا گیا۔ علاوہ ازیں، بی کے آئی یو کے لیڈران نے محکمہ بجلی اور آلودگی کے نام پر کسانوں کو ہراساں کرنے جیسے دیگر مسائل پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔

Published: undefined

اس موقع پر بی کے یو کے صدر نریش ٹکیت نے کہا کہ کسان دس دن سے زیادہ عرصے سے دھرنے پر بیٹھے ہیں لیکن انتظامیہ اور شوگر مل مالکان کے کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی۔ یہ کسانوں کے کام کا وقت ہے لیکن انہیں اپنے مطالبات کے لئے احتجاج کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوگر مل منیجر، انتظامیہ اور حکومت تینوں کسانوں کے صبر کا امتحان لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کسانوں کو پرالی وغیرہ کے حوالے سے بے عزت کیا جا رہا ہے، یہ برداشت سے باہر ہے۔

Published: undefined

اس موقع پر بی کے یو کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے بتایا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور ان کے سامنے گنے کے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس پر وزیر اعلیٰ نے اکتوبر کے آخر تک شوگر مل چلانے سے پہلے گنے کے پورے بقایہ جات کو ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن کاشتکاروں کے گنے کے واجبات ابھی تک ادا نہیں کیے گئے۔

Published: undefined

ریاستی صدر راجویر سنگھ جادون نے کہا کہ کسان گزشتہ کئی سالوں سے گنے کی کم قیمتوں کی وجہ سے پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چار سال میں ایک پیسہ بھی نہیں بڑھایا گیا ہے اور اوپر سے ایک سال سے بقایہ جات کی ادائیگی بھی نہیں کی گئی ہے۔ چینی ملوں پر کروڑوں روپے بقایا ہیں اور بجلی محکمہ کسانوں کو الگ سے پریشان کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب کسان اس سب کو برداشت نہیں کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined