یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کے ذریعہ دہلی میں ’ٹریکٹر ریلی‘ نکلے گی یا نہیں، اس پر ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا جا سکا ہے۔ ایک طرف کسان لیڈران دہلی کے رِنگ روڈ پر ٹریکٹر ریلی نکالنے کے لیے پرعزم ہیں، تو دوسری طرف آج کسانوں کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں دہلی پولس نے صاف کر دیا ہے کہ وہ دہلی میں ٹریکٹر ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
Published: undefined
دہلی پولس کے ساتھ ہوئی میٹنگ کے بعد کسان لیڈران نے میڈیا کو بتایا کہ پولس کی جانب سے کے ایم پی (کنڈلی-مانیسر-پلول) ایکسپریس وے پر چھوٹی ریلی نکالنے کا مشورہ دیا گیا، جسے کسانوں نے مسترد کر دیا ہے۔ میٹنگ کے بعد کسان لیڈر درشن پال نے کہا کہ ’’دہلی پولس نے کہا کہ آؤٹر رِنگ روڈ پر ریلی کے لیے اجازت دینا مشکل ہے اور حکومت بھی اس کے لیے تیار نہیں ہے۔ لیکن ہم نے کہہ دیا ہے کہ ہم رِنگ روڈ پر ہی ریلی کریں گے۔ پھر انھوں نے (پولس) کہا کہ ٹھیک ہے، ہم دیکھتے ہیں۔ کل ہماری پولس کے ساتھ پھر میٹنگ ہوگی۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ 26 جنوری کو کسان ٹریکٹر مارچ نکالنے کے لیے سبھی تیاریاں مکمل کر چکے ہیں اور مختلف ریاستوں سے ہزاروں کی تعداد میں کسان ٹریکٹر لے کر دہلی کی سرحدوں پرجمع بھی ہو گئے ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق کئی ہزار ٹریکٹروں کے ساتھ کچھ قافلے راستے میں ہیں جو 26 جنوری سے پہلے دہلی بارڈرس پرپہنچ جائیں گے۔ کسانوں کی بڑی تعداد کو دیکھ کر ہی دہلی پولس انھیں دہلی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ دہلی پولس کو اندیشہ ہے کہ کہیں حالات بے قابو نہ ہو جائیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined