زرعی قوانین کو لے کر کسانوں کا مظاہرہ دہلی بارڈرس سمیت کئی ریاستوں میں بھی جاری ہے، اور گزشتہ سال مودی حکومت کے ذریعہ پاس کردہ ان قوانین سے جس خوف کا اندیشہ کسانوں نے ظاہر کیا تھا، اس کی ایک مثال ہماچل پردیش میں دیکھنے کو مل گئی ہے۔ دراصل سیب کی خرید کرنے ہماچل پہنچی اڈانی ایگری فریش کمپنی سے باغبانوں کو زوردار جھٹکا لگا ہے۔ کمپنی نے سیب کی جو قیمت طے کی ہے، انھیں سن کر باغبانوں کے چہرے فق ہیں اور وہ انتہائی ناراض نظر آ رہے ہیں۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے اس بار فی کلو کے حساب سے سیب کی 16 روپے کم قیمت طے کی گئی ہے۔ کمپنی 26 اگست سے سیب کی خریداری شروع کر دے گی۔ اس درمیان کمپنی نے منگل کو سیب خریداری کے لیے قیمت کا اعلان کیا۔ اڈانی ایگری فریش 80 سے 100 فیصد رنگ والا ایکسٹرا لارج سیب 52 روپے فی کلو، جب کہ لارج، میڈیم اور اسمال سیب 72 روپے فی کلو کی شرح پر خریدے گی۔ گزشتہ سال یہ قیمتیں ایکسٹرا لارج سیب 68 روپے فی کلو، جب کہ لارج، میڈیم اور اسمال سیب 88 روپے فی کلو طے کی گئی تھیں۔ منڈیوں کے بعد اڈانی کے ریٹ بھی کم ہونے سے باغبان ناراض ہیں۔ اس بار 60 سے 80 فیصد رنگ والا ایکسٹرا لارج سیب 37 روپے فی کلو جب کہ لارج، میڈیم اور اسمال سائز کا سیب 57 روپے فی کلو کی قیمت پر خریدا جائے گا۔ 60 فیصد سے کم رنگ والے سیب کی خرید 15 روپے فی کلو کی قیمت پر ہوگی۔ گزشتہ سال ایسا سیب 20 روپے فی کلو خریدا گیا تھا۔
Published: undefined
اس طرح دیکھا جائے تو کسانوں کے دل میں جو خوف زرعی قوانین کو لے کر تھی، وہ اب حقیقت کی شکل اختیار کرنے لگا ہے۔ کسان اسی بات کو لے کر مظاہرہ کر رہے ہیں کہ اگر حکومت زرعی قوانین نافذ کر دیتی ہے تو اس سے کسان بڑے کارپوریٹ گھرانوں کے بھروسے رہ جائیں گے۔ کارپوریٹ کی طرف سے کسانوں کو ان کی فصل کی مناسب قیمت نہیں ملے گی۔ اس تعلق سے بھارتیہ کسان یونین لیڈر راکیش ٹکیت نے ایک بیان بھی جاری کیا تھا۔ کسان لیڈر کا وہ اندیشہ ہماچل پردیش میں سچ ثابت ہو رہا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ اڈانی ایگری فریش کے لیے باغبانوں کو اپنا سیب کریٹوں میں اڈانی کے کلیکشن سنٹر تک لانا ہوگا۔ کمپنی نے 26 سے 29 اگست تک کے لیے یہ ریٹ جاری کیے ہیں۔ 29 اگست کے بعد ریٹ میں تبدیلی کی جائے گی۔ ہماچل میں اڈانی گروپ نے ٹھیوگ کے سینج، روہڑ کے میہندلی اور رام پور کے بیتھل میں کلیکشن سنٹر بنایا ہے۔ اڈانی ایگری فریش کے ٹرمینل منیجر پنکج مشرا نے بتایا کہ ’’منڈیوں کے مقابلے اڈانی نے اچھی قیمت طے کی ہے۔ مارکیٹ کا فیڈ بیک لینے کے بعد ہی ریٹ طے کیے گئے ہیں۔ 29 اگست کے بعد مارکیٹ کی حالت کے مطابق ریٹ میں تبدیلی ہوگی۔‘‘
Published: undefined
بہر حال، ہماچل پردیش میں سیب کی قیمت اڈانی ایگری فریش کے ذریعہ کم طے کیے جانے کے بعد زرعی معاملوں کے ماہرین نے کسانوں کے مظاہرہ کو درست ٹھہرایا ہے۔ ماہر زراعت دیویندر شرما نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اسی وجہ سے کسان زرعی قوانین کی مخالفت کر رہے ہیں۔ اسی لیے ایم ایس پی کو قانونی جامہ پہنائے جانے کی بات کہی جا رہی ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined