قومی خبریں

کامیڈین اتل پرچورے کا کینسر کے باعث انتقال

اتل پرچورے فلم اور تھیئٹر انڈسٹری کی مشہور ہستی  تھے۔ وہ بطور کامیڈین شاہ رخ، سلمان اور اجئے دیوگن کی فلموں میں نظر آ چکے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>اتل پرچورے (فائل)، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

اتل پرچورے (فائل)، تصویر سوشل میڈیا

 

ٹی وی اور فلم انڈسٹری سے ایک اور غم کی خبر ہے۔ مشہور مراٹھی اداکار اتل پرچورے کا 57 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق وہ گزشتہ کچھ برسوں سے کینسر مرض میں مبتلا تھے۔ اتل مراٹھی کے ساتھ ساتھ ہندی فلموں اور کئی ٹی سیریلس میں بھی کام کر چکے ہیں۔ وہ کافی عرصے ٹی انڈسٹری سے جڑے ہوئے تھے۔

Published: undefined

کینسر مرض میں مبتلا ہونے کے بعد بھی انہوں اپنے کام کے تئیں جوش میں کمی نہیں آنے دی۔ اس دوران انہوں نے کئی مراٹھی شوز میں اپنے کردار سے لوگوں کی خوب تفریح کی۔ لیکن دھیرے دھیرے ان کی صحت خراب ہوتی چلی گئی۔ وہ کینسر کے بعد ہونے والی جسمانی مسائل سے بھی جوجھنے لگے  اور آخرکار وہ کینسر سے اپنی زندگی کی جنگ ہار گئے۔ اداکار کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ انہیں قریب 5 دن قبل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

Published: undefined

گزشتہ سال ایک یو ٹیوب چینل پر اپنے کینسر کے علاج کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ میری شادی کے 25 سال ہو گئے ہیں۔ جب ہم آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ گئے تھے، تب میں ٹھیک تھا لیکن کچھ دنوں کے بعد میں کچھ بھی نہیں کھا پا رہا تھا۔ متلی آ رہی تھی اور مجھے لگا کہ کچھ گڑبڑ ہے۔ میرے بھائی نے بعد میں مجھے کچھ دوا دی لیکن اس سے مجھے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

کئی ڈاکٹر کے پاس جانے کے بعد مجھے الٹراساؤنڈ کروانے کے لیے کہا گیا۔ جب الٹراساؤنڈ ہوا تو میں نے ڈاکٹروں کی آنکھوں میں ڈر دیکھا جس سے میں سمجھ گیا کہ کچھ گڑبڑ ہے۔ مجھے بتایا گیا کہ میرے جگر میں تقریباً 5 سینٹی میٹر لمبا ٹیومر ہے اور یہ کینسر ہے۔ میں نے پوچھا کہ ٹھیک ہو جاؤں گا کہ نہیں؟ اس پر انہوں نے مثبت جواب دیا کہ ہاں تم ٹھیک ہو جاؤ گے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اتل پرچورے مراٹھی فلم اور تھیئٹر انڈسٹری میں ایک مشہور ہستی  تھے۔ وہ بطور کامیڈین مشہور بالی ووڈ فلموں میں بھی نظر آئے ہیں جن میں شاہ رخ خان کی بلّو، سلمان خان کی پارٹرنر اور اجئے دیوگن کی آل دی بیسٹ شامل ہیں۔ وہ کپل شرما کے مشہور ٹی وی شو میں بھی کئی بار نظر آئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined