منی پور سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ باکسر ایم سی میری کوم نے منی پور میں نسلی تشدد کی حالت پر اظہارِ فکر کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں میری کوم نے امت شاہ سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ یہ یقینی کیا جا سکے کہ سیکورٹی فورسز دونوں گروپوں (کوکی اور میتئی) کو منی پور کے ’کوم‘ گاؤں میں دراندازی سے روکیں۔
Published: undefined
یہ خط میری کوم نے جمرات کو لکھا جس میں امت شاہ سے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ کوم طبقہ منی پور کا ایک سودیشی قبیلہ ہے اور اقلیتوں میں سب سے چھوٹے قبیلے میں سے ایک ہے۔ میری کوم نے خط میں یہ بھی لکھا کہ ’’ہم سبھی دونوں حریف طبقات کے درمیان بکھرے ہوئے ہیں... دونوں طرف سے میرے طبقہ کے خلاف ہمیشہ قیاس آرائیاں اور اندیشے ہوتے ہیں، اور سبھی لوگ مسائل کے درمیان میں پھنسے ہوئے ہیں... کمزور داخلی انتظامیہ اور اقلیتی قبائل کے درمیان طبقہ کے شکل میں چھوٹے سائز کے سبب ہم اپنے حلقہ اختیار میں دراندازی کرنے والی کسی بھی طاقت کے خلاف کھڑے ہونے میں اہل نہیں ہیں۔
Published: undefined
پدم وبھوشن سے نوازی جا چکی میری کوم کا کہنا ہے کہ ’’ہم دونوں نبرد آزما گروپوں کو کوم گاؤں میں دراندازی سے روکنے کے لیے سیکورٹی فورسز کی مدد چاہتے ہیں۔‘‘ سابق راجیہ سبھا رکن میری کوم نے ہندوستانی فوج، نیم فوجی دستہ اور ریاستی فورسز کے سبھی تعینات اراکین سے گزارش بھی کی کہ وہ کوم آبادی کی سیکورٹی کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں غیر جانبدار رہیں اور ریاست میں امن و معمول والے حالات بنائے رکھنے میں کامیاب ہوں۔ ساتھ ہی میری کوم نے منی پور کے سبھی لوگوں، خصوصاً میتئی و کوکی طبقہ سے ایک ساتھ آنے کی گزارش کی۔ انھوں نے کہا کہ ہم سبھی کو ایک دوسرے کے ساتھ کی ضرورت ہے، اس لیے آئیے، اپنے اختلافات اور زخموں کو ایک طرف رکھ دیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز