ہندوتوا تنظیموں کے ذریعہ ہندوستان کو ’ہندو راشٹر‘ بنانے کا مطالبہ تو لگاتار ہو ہی رہا ہے، ٹی وی سیریل ’شکتی مان‘ میں مرکزی کردار نبھانے والے مکیش کھنہ نے بھی اب اس تعلق سے آواز بلند کرنا شروع کر دی ہے۔ ہفتہ کے روز مکیش کھنہ نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ملک کو ’ہندو راشٹر‘ قرار دے۔ اپنے ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا ہے ’’ہندوستان میں رہ کر اپنے ملک کو انڈیا کہلوانا بہت ہو گیا۔ یہ تو اسی دن ہو جانا چاہیے تھا جس دن پاکستان بنا۔ حیرت انگیز ہے کہ جب جناح نے پاکستان کا مطالبہ رکھا اور بنا تب نہرو گروپ نے ہندوستان کیوں نہیں بنایا۔‘‘
Published: undefined
اس ٹوئٹ کے ساتھ مکیش کھنہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر اَپلوڈ کی گئی ایک ویڈیو کا لنک بھی ڈالا ہے۔ اس میں ان کے ساتھ جگت گرو پرمہنس آچاریہ بھی نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں جگت گرو اداکار مکیش کھنہ سے پوچھتے ہیں کہ ہندو راشٹر کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟ اس پر مکیش کھنہ کہتے ہیں کہ ’’یہ بات میں نے ایک سال پہلے بھی اٹھائی تھی کہ ہمارا ملک پہلے اکھنڈ تھا تو آج کیوں نہیں ہے؟‘‘ ساتھ ہی انھوں نے حکومت ہند سے اپیل کی کہ ملک کو جلد از جلد ہندو راشٹر قرار دیا جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز