کاس گنج: اترپردیش کے ضلع کاس گنج میں فرضی ٹیچروں کے ملنے کا سلسلہ رک ہی نہیں رہا ہے۔ انامکا شکلا معاملے کے سامنے آنے کے بعد سپریا جاٹو پھر لکشمی اور اب چترا شرما کے ذریعہ فرضی دستاویزات کی بنیادپر نوکری حاصل کرنے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ یوگی حکومت میں فرضی ٹیچر کے بڑھتے معاملے پر اپوزیشن پارٹیاں بھی وزیر اعلیٰ کو خوب تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔
Published: undefined
فرضی ٹیچر کے تازہ معاملہ میں بیسک ایجوکیشن افسر انجلی اگروال نے پیر کو بتایا کہ جانچ میں پتہ چلا ہے کہ ہمایوں پور واقع کستوربا گاندھی رہائشی گرلس کالج میں چترا شرما نام کی خاتون وارڈن کی نوکری کررہی تھی۔ چتراشرما نے سال 2004۔5 کی فرضی بی ایڈ ڈگری کی بنیاد پر نوکری حاصل کی ہے۔
Published: undefined
انجلی اگروال کا کہنا ہے کہ کہ انامکا شکلار معاملے کے بعد بی ایس اے نے سبھی ٹیچروں کی جانچ کرائی گئی تھی۔ جانچ میں بی ایڈ کی فرضی ڈگری کے ساتھ چترا شرما نوکری کررہی ہے۔ وہ 13سال سے وارڈن/ٹیچر کے عہدے پر تعینات ہے۔اس کی تقرری 2007میں ہوئی تھی۔ انجلی اگروال نے بتایا کہ تھانہ میں فرضی ٹیچر کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 420، 467، 468 اور 471 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined