گجرات پولس کی کرائم برانچ نے احمد آباد کے گھوڑاسر میں واقع ٹھگ کرن پٹیل اور ان کی بیوی مالنی کے گھر کی تلاشی لی۔ ایک اہلکار نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ اس دوران پولیس نے نیل کنٹھ گرین بنگلہ سے کئی بینک اکاؤنٹس اور فرضی اسٹامپ پیپر برآمد کئے۔
Published: undefined
آپ کو بتا دیں، بنگلے کے مالک جگدیش چاوڑا کی شکایت کے بعد پیر کے روز تلاشی شروع کی گئی تھی۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ کرن پٹیل نے بنگلے کی تزئین و آرائش کے وعدے پر ان سے 35 لاکھ روپے لیے تھے۔ انہوں نے خود کو سیاسی اثر و رسوخ کے ساتھ ایک اعلیٰ عہدیدار کے طور پر پیش کیا تھا۔ لیکن کرن پٹیل اور اس کی بیوی نے جائیداد پر زبردستی قبضہ کر لیا۔
Published: undefined
کرائم برانچ کے عہدیداروں نے بتایا کہ معاملہ اور جائیداد کی ابھی تفتیش جاری ہے۔ تلاشی کے دوران، پولیس کو بنگلہ کی چابیاں اور قابل اعتراض سامان ملا ہے، جن میں نیل کنٹھ بنگلہ کے منصوبے کی ایک فوٹو کاپی اور بنگلہ میں منعقد ہونے والی 'واستو پوجا' کے لیے دعوتی کارڈ بھی شامل ہیں۔
Published: undefined
اس کے علاوہ، انہیں کرن پٹیل کے قبضے سے پانچ بینک اکاؤنٹ اور فرضی اسٹاپ پیپر بھی ملے ہٰن۔ ایچ ڈی ایف سی بینک، یونین بینک، الہ آباد بینک اور دیگر بینکوں کی تفصیل کرائم برانچ کی طرف سے نہیں دی گئی۔ کرائم برانچ کی جانب سے ان بینکوں اور لین دین کی تمام تفصیلات مانگی جا رہی ہیں۔
Published: undefined
آپ کو بتا دیں کہ کرن پٹیل کو احمد آباد کرائم برانچ کے ذریعہ دھوکہ دہی کے ایک کیس میں ٹرانسفر وارنٹ پر احمد آباد لایا گیا تھا۔ اس نے وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے ساتھ ایک اعلیٰ عہدیدار ہونے کا دعویٰ کیا تھا اور جموں و کشمیر میں زیڈ پلس سیکورٹی کور بھی حاصل کیا۔ حالانکہ بعد میں اسے گرفتار کر لیا گیا، تب سے وہ عدالتی حراست میں ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined