قومی خبریں

گڑگاؤں میں فرضی کال سینٹر کا پردہ فاش، تین افراد گرفتار

پولیس نے سرجیت کمار، کپل دیو پٹیل اور بھودیو لوہار نام کے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضہ سے پانچ موبائل فون، دو لیپ ٹاپ، ایک ہارڈ ڈسک اور کئی دیگر الیکٹرانک آلات برآمد کیے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

گڑگاؤں: این سی آر کے شہر گڑگاؤں (گروگرام) میں ادیوگ وہار کے فیز-2 کی ایک عمارت میں 5 مہینوں سے چل رہے فرضی کال سینٹر کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی فلائنگ اسکواڈ ٹیم نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب میں اس کال سینٹر کا پردہ فاش کیا۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہاں کام کر رہے لوگ امریکی شہریوں کو فرضی چیک کے ذریعے لون فراہم کرنے کے بہانے ٹھگی کا شکار بنا رہے تھے۔ کال سینٹر کے ذریعے امریکی شہریوں کو لون دینے کا لالچ دے کر ای چیک، ڈیبٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈ کے توسط سے 100 سے 500 ڈالر تک کی رقم فیس کے نام پر اینٹھ لی جاتی تھی۔

Published: undefined

پولیس نے سرجیت کمار، کپل دیو پٹیل اور بھودیو لوہار نام کے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضہ سے پانچ موبائل فون، دو لیپ ٹاپ، ایک ہارڈ ڈسک اور کئی دیگر الیکٹرانک آلات برآمد کیے ہیں۔ فرضی کال سینٹر کا مالک عمارت کے کرایہ کے طور پر 6 سے 7 لاکھ روپے کی رقم ادا کرتا تھا۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق، ایک خفیہ اطلاع کی بنا پر اے سی پی اندرجیت یادو کی قیادت میں ایک ٹیم نے کال سینٹر پر چھاپہ مارا جہاں انہوں نے 35 لڑکوں کو کال کے ذریعے امریکی شہریوں سے بات کرتے وقت دھر دبوچا۔ اندرجیت یادو نے کہا، ’’انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کال سینٹروں میں نوجوانوں کی تقرری کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ کال سینٹر کے لیے ضروری محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) کی جانب سے کوئی لائسنس بھی حاصل نہیں کیا گیا تھا۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا، ’’معاملہ کے تعلق سے تعزرات ہند (آئی پی سی) کی متعلق دفعات کے تحت مقدمہ دارج کر لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، معاملہ کی مزید تحقیقات کے لیے سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں بھی آئی ٹی قانون کے تحت ایک ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined