جے پور: راجستھان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے معاملوں میں پھر سے اضافہ ہونے لگا ہے اور وزیرعلی اشوک گہلوت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ پروٹوکول پر پوری طرح عمل کریں نہیں تو حکومت کو پہلے کی طرح سختی برتنی پڑے گی۔
Published: undefined
اشوک گہلوت نے کہا کہ مارچ کی شروعات سے ریاست میں کورونا کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ ماہ ہر دن سو سے بھی کم معاملے سامنے آرہے تھے لیکن اب یہ تعداد دو سے زیادہ یومیہ ہوگئی ہے۔ ایسے میں انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ پروٹوکول پر پوری طرح عمل کریں ورنہ حکومت کو پہلے کی طرح سختی برتنی پڑے گی۔
Published: undefined
ہفتہ کی شام کو محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ریاست کے تقریباً دو درجن اضلاع میں 233 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ جن میں سے 58 ڈونگر پور میں نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ جس کی وجہ سے ڈونگر پور میں کورونا مریضوں کی تعداد 5235 ہوگئی۔ تاہم اب تک 5001 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ اسی طرح جے پور میں 38، جودھ پور میں 25، اودے پور میں 23، کوٹہ میں 13 اور راجسمند میں 12 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined