نئی دہلی: سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک انڈیا نے سابق انڈین ایڈمنسٹریشن سروس (آئی اے ایس) افسر راجیو اگروال کو ڈائریکٹر پبلک پالیسی مقرر کیا ہے۔ فیس بک انڈیا نے پیر کو بتایا کہ کمپنی کی ہندوستان میں پبلک پالیسی میں صارف کا تحفظ، ڈیٹا کی حفاظت اور پرائیویسی، شمولیت اور انٹرنیٹ ایڈمنسٹریشن شامل ہیں۔ اپنے نئے کردار میں راجیو اگروال فیس بک انڈیا کے نائب صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر اجیت موہن کو رپورٹ کریں گے اور ہندوستان میں کمپنی کی قیادت کرنے والی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
Published: undefined
اجیت موہن نے راجیو اگروال کی تقرری پر کہا کہ "ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہم ہندوستان کے تانے بانے سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور ہمیں ایک سے زیادہ جامع اور محفوظ انٹرنیٹ بنانے میں تعاون کرنے کا موقع ملا ہے جس سے ملک میں ہر ایک کو فائدہ ہوگا۔ مجھے خوشی ہے کہ راجیو اگروال پبلک پالیسی ٹیم کی قیادت کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔ اپنی مہارت اور تجربے کے ساتھ راجیو اگروال شفافیت، احتساب، بااختیار اور محفوظ کمیونٹی کی تعمیر کے ہمارے مشن کو مزید آگے بڑھانے میں مدد کریں گے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ راجیو اگروال کو بطور آئی اے ایس کام کرنے کا 26 سال کا تجربہ ہے۔ اس سے قبل وہ اترپردیش کے نو اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ ایک انتظامی افسر کے طور پر اپنے دور کے دوران انہوں نے انڈسٹری اینڈ ٹریڈ (وزارت تجارت) کے فروغ کے شعبہ میں بطور جوائنٹ سیکرٹری اور انٹیلکچوئل پراپرٹی رائٹس (آئی پی آر) کی ہندوستان کی پہلی قومی پالیسی کی رہنمائی کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز