نئی دہلی: لداخ میں پیگونگ جھیل کے نزدیک بدھ کو ہندوستان اور چین کے فوجیوں کے درمیان جھڑپ اور کہا سنی ہوئی ہے جسے بعد میں بات چیت کے ذریعہ سلجھا لیا گیا۔ ہندوستانی فوجی کل صبح جھیل کے شمالی کنارے پر گشت کررہے تھے اسی وقت وہاں آئے چینی فوجیوں نے اس جگہ کو چین کا علاقہ بتاتے ہوئے اس پر اعتراض ظاہر کیا۔اس بات پر دونوں فوجوں کے جوانوں کے درمیان معمولی جھڑپ اور کہا سنی ہوئی۔کچھ وقت بعد دونوں فریقوں کے فوجی اپنے اپنے علاقے میں لوٹ گئے۔
Published: undefined
فوج کے سرکاری ذرائع نے اس واقعہ کی تصدیق کرتےہوئے جمعرات کو بتایا کہ چین کے فوجیوں نے پیگونگ جھیل کے نزدیک گشت کر رہے ہندوستانی فوجیوں کی وہاں موجودگی پر اعتراض ظاہرکیاتھا حالانکہ اس معاملے کو بعد میں وفد سطح کی بات چیت سے سلجھا لیاگیا۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے واقعات حقیقت میں لائن آف کنٹرول کی صورت حال کے سلسلے میں الگ الگ تصورات کی وجہ سے ہوتے ہیں۔دونوں فریقوں کے درمیان اس طرح کے واقعات کے حل کےلئے سسٹم موجود ہے۔اس سسٹم کے ذریعہ سے ان واقعات کو حل کیاجاتا رہا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ یہ واقعہ چین کے صدر شی جنپنگ کے اگلے مہینے ہندوستان کے دورے سے پہلے ہوا ہے۔ہندوستانی فوج کی ماؤنٹین اسٹرائیک کور اروناشل پردیش میں چین کی سرحد سے متصل علاقے میں اگلے مہینے ہی ایک زبردست فوجی مشق’ہِم وجے‘ کرنے جارہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined