نئی دہلی: دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 1.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ سیزن کا سب سے سرد دن رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں بھی راجدھانی میں سردی سے راحت ملنے کی امید نہیں ہے۔ پہاڑوں پر مسلسل برف باری کا اثر میدانی علاقوں میں صاف نظر آرہا ہے۔ دارالحکومت دہلی سمیت پورے شمال مغربی ہندوستان میں سردی کی لہر جاری ہے۔ دہلی میں سردی مسلسل نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔
Published: undefined
ہفتے کی صبح جب لوگ گھروں سے نکلے تو ہڈیوں کو جما دینے ولای سردی محسوس کی گئی۔ ٹائمز ناؤ نوبھارت کے مطابق دہلی میں سردی نے آج 2014 کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ہفتہ ہونے کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کم نظر آیا اور کئی مقامات پر لوگ الاؤ جلا کر سردی سے خود کو بچاتے نظر آئے۔
Published: undefined
قبل ازین، صفدرجنگ آبزرویٹری، دہلی کے اہم موسمیاتی اسٹیشن نے جمعہ کو کم سے کم درجہ حرارت چار ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا تھا، جوکہ کئی پہاڑی شہروں ڈلہوزی (8.7 ڈگری سیلسیس)، دھرم شالا (5.4 ڈگری سیلسیس)، شملہ (6.2 ڈگری سیلسیس)، دہرادون (4.4 ڈگری سیلسیس)، مسوری (6.4 ڈگری سیلسیس) اور نینی تال (6.5 ڈگری سیلسیس) سے بھی کم تھا۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں بھی دارالحکومت میں سردی سے راحت ملنے کی امید نہیں ہے اور ریاستوں میں اگلے 4-5 دنوں تک ایسے ہی حالات برقرار رہیں گے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق پنجاب سے لے کر بہار، ہریانہ، دہلی اور اتر پردیش تک کئی علاقوں میں گھنی دھند چھائی رہے گی۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے تلنگانہ، آندھرا پردیش اور انڈمان و نکوبار جزائر میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہماچل پردیش میں بھی بھاری برفباری متوقع ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ میدانی علاقوں میں سردی کی لہر کا اعلان اس وقت کیا جاتا ہے جب کم سے کم درجہ حرارت چار ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے یا معمول سے 4.5 ڈگری کم ہو جائے۔ دوسری طرف، شدید سردی کی لہر کا اعلان اس وقت کیا جاتا ہے جب کم از کم درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جائے یا معمول سے 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہو۔ راجدھانی دہلی میں مسلسل 4 دنوں سے پارہ 3 ڈگری تک گر رہا ہے۔ ایسے میں محکمہ موسمیات نے دہلی-این سی آر کے لیے اورنج الرٹ کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined