نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں چلچلاتی گرمی سے فی الحال راحت ملنے کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی اور اتوار کو پارہ 45 ڈگری سیلسیس کو چھونے کا امکان ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ تاہم محکمہ نے پیر کو 'دھول کے طوفان یا گرج چمک کے ساتھ طوفان' کی پیش گوئی کی ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری کے آس پاس رہے گا۔
Published: undefined
شدید گرمی کی لہر کے حالات کے پیش نظر اتوار کو دارالحکومت میں 'یلو' الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس موسم گرما میں دہلی میں گرم ہواؤں اور ہیٹ ویو کا یہ پانچواں دور ہے۔ اس سے پہلے ایک راؤنڈ مارچ میں اور تین اپریل میں آیا تھا۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ 14 اور 15 مئی کو پنجاب اور ہریانہ-دہلی میں مختلف علاقوں میں گرمی کی لہر کی وجہ سے شدید ہیٹ ویو کے حالات متوقع ہیں، آج بھی اتر پردیش کے مختلف حصوں میں ایسی ہی صورتحال رہے گی۔
Published: undefined
اس سے قبل محکمہ نے دہلی میں گرمی کی لہر کے لیے 'اورنج الرٹ' جاری کیا تھا اور پارہ 46-47 ڈگری سیلسیس تک بڑھنے کی پیش گوئی کی تھی۔ ہفتہ کو منگیش پور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ نجف گڑھ میں 47 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined