قومی خبریں

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات، اضافی کمپنیوں کی تعیناتی

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کو مد نظر رکھتے ہوئے اضافی پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیاں تعینات کر دی گئی ہیں۔ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف الیکشن کی خاطر 350 نیم فوجی کمپنیوں کی تعیناتی کی گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>کشمیر میں سیکورٹی / فائل تصویر / یو این&nbsp; آئی</p></div>

کشمیر میں سیکورٹی / فائل تصویر / یو این  آئی

 
IANS

سری نگر: جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کو مد نظر رکھتے ہوئے اضافی پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیاں تعینات کر دی گئی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف الیکشن کی خاطر 350 نیم فوجی کمپنیوں کی تعیناتی کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیکورٹی فورسز کی اضافی کمپنیاں تعینات کرنے کے حوالے سے تمام تیاریوں کو آخری شکل دی گئی ہیں۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر جموں و کشمیر میں چھ سو کمپنیاں تعینات کر دی گئی تھیں اور وہ اب اسمبلی انتخابات میں بھی اپنی خدمات انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں اضافی کمپنیوں کی تعیناتی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تعینات کئے گئے اضافی دستوں میں سی آر پی ایف ، بی ایس ایف، ایس ایس بیاور انڈو تبتی بارڈر پولیس فورس شامل ہیں۔ ان یونٹوں کا کام ہجوم کو کنٹرول کرنا اور امن و امان کو برقرار رکھنا مقصود ہے۔

Published: undefined

باوثوق ذرائع کے مطابق سری نگر میں پر امن اور منصفانہ چناؤ کو یقینی بنانے کی خاطر 60کے قریب کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ وادی کے باقی نو اضلاع میں بھی اضافی دستوں کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں ایک دہائی کے طویل عرصے کے بعد 18 ستمبر سے تین مرحلوں پر اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے پہلے مرحلے کی پولنگ کے لئے نوٹیفکیشن بھی جاری کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined