ہندوستانی فضائیہ کی تیاریوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل وی آر چودھری نے جمعہ کے روز کہا کہ باہری طاقتوں کو ملک کی سرحد کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی۔ 89ویں یوم فضائیہ کے موقع پر فوج کو خطاب کرتے ہوئے فضائیہ سربراہ نے کہا کہ ہم باہری طاقتوں کو ہمارے علاقے میں منمانی نہیں کرنے دیں گے۔
Published: undefined
ائیر چیف مارشل نے کہا کہ ’’میں آپ کو واضح سمت، اچھی قیادت اور بہترین وسائل فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا وعدہ کرتا ہوں۔‘‘ انھوں نے فرائض کے دوران بہترین قربانی دینے والے شہید ہوئے فضائیہ کے اراکین کو بھی یاد کیا۔ فوج کی حصولیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے اور مشرقی لداخ میں ترقی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گزشتہ سال پرسکون، چیلنج سے بھرپور لیکن بہت فائدہ مند رہا ہے۔
Published: undefined
وی آر چودھری نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کسی واقعہ کے جواب میں فضائی افواج کی فوری کارروائی ہندوستانی فضائیہ کی جنگی جنون کا ثبوت ہے۔ انھوں نے جوانوں کی قابلیت، ہمت، عزم اور سخت محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قیمت پر ملک کی یکجہتی اور سالمیت کی حفاظت کرنا ان کا عین فریضہ ہے۔ انھوں نے ساتھ ہی کہا کہ ’’آپ کو وہ کرنا ہے جو یہ یقینی کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم ملک کو مایوس نہ کریں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined