نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہفتہ کو یہاں ایک میٹنگ میں کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی کے ساتھ تجارت، رابطے اور باہمی تعلقات سمیت مختلف دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا، ’’کناڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی کے ساتھ وسیع بات چیت۔ جی 20 ایجنڈے اور عالمی ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔ دوطرفہ امور پر بات چیت میں تجارت، رابطوں اور عوام کے ساتھ تعلقات کا احاطہ کیا گیا۔
Published: undefined
قبل ازیں میلانی جولی نے رائسینا ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "کینیڈا اپنی ہند-بحرالکاہل حکمت عملی کے ذریعے ہندوستان میں مشغولیت اور گہری وابستگی کو توسیع دے گا۔ ہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے بامعنی اقدامات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی موجودگی کو وسعت دینے اور اپنے کام کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں۔"
Published: undefined
انڈو-کینیڈین بزنس چیمبر سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، "کینیڈا-ہندوستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں موجود اقتصادی صلاحیت کو کم کرکے نہیں دیکھا جاسکتا۔ ہماری حکومتوں، ہمارے لوگوں، ہمارے کاروباری شراکت داروں کے درمیان یکجہتی ضروری ہے۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز