نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بدھ (29 نومبر) کو دہلی کے چیف سکریٹری نریش کمار کی مدت ملازمت میں توسیع کو منظوری فراہم کر دی۔ عدالت نے کہا کہ موجودہ قانون کے تحت مرکزی حکومت کو ایسا کرنے کا حق ہے۔ نریش کمار 30 نومبر کو ریٹائر ہونے والے تھے۔ مرکز انہیں 6 ماہ کی سروس ایکسٹینشن دینا چاہتا ہے، جبکہ ہی دہلی حکومت اس کی مخالفت کر رہی تھی۔
Published: undefined
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاردیوالا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ بنچ نے دہلی حکومت کی اس درخواست کو مسترد کر دیا جس میں چیف سکریٹری کے طور پر نریش کمار کی میعاد میں توسیع کو روکنے کی درخواست کی گئی تھی۔
دہلی حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ ڈاکٹر ابھیشیک منو سنگھوی نے دلیل دی کہ چیف سکریٹری سو دیگر معاملات سے نمٹ رہے ہیں، جو دہلی حکومت کے خصوصی ڈومین میں ہیں، اس لیے دہلی حکومت کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا حق ہونا چاہیے۔ تاہم بنچ نے اس دلیل کو ماننے سے انکار کر دیا کہ چیف سکریٹری کے کاموں کو اسی طرح تقسیم کیا جانا چاہئے۔
Published: undefined
قبل ازیں منگل کو سماعت کے دوران عدالت نے کہا تھا کہ اگر مرکز چیف سکریٹری کی مدت ملازمت میں توسیع دینا چاہتا ہے تو وہ ان دفعات کو دکھائے جن کے تحت ایسا کیا جا سکتا ہے۔ قبل ازیں عدالت نے مرکزی حکومت سے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اس عہدہ کے لیے ممکنہ افسران کے نام دہلی حکومت کو پیش کریں اور ان کی رضامندی لیں۔
منگل کو مرکزی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ وہ نریش کمار کی مدت ملازمت میں کچھ دنوں کے لیے توسیع دینے جا رہی ہے، نئے چیف سکریٹری کی تقرری کے موقع پر ممکنہ افسران کے نام دہلی حکومت کو پیش کر کے بحث کی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined