سری نگر: جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ نے پارٹی چیئرمین ڈاکٹر شاہ فیصل پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) میں تین ماہ کی توسیع کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شاہ فیصل جیسے بے گناہ لیڈر پر پی ایس اے میں توسیع کرنا غیر قانونی ہے۔ پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر مصطفیٰ خان نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ حکومت جن لیڈروں کو گنہگار مان رہی تھی انہیں رہا کیا گیا ہے لیکن جو بے گناہ لیڈر ہے اور جن پر کوئی جرم ثابت ہی نہیں ہوا ہے انہیں مسلسل نظر بند رکھا گیا ہے۔
Published: 14 May 2020, 11:11 PM IST
انہوں نے کہا ڈاکٹر شاہ فیصل جموں وکشمیر کے نوجوانوں کی آواز ہیں اور انہیں بغیر کسی تاخیر کے رہا کیا جانا چاہیے۔ پارٹی ترجمان نے وسطی ضلع بڈگام کے نارہ بل کاووسہ میں بدھ کی صبح سی آر پی ایف اہلکاروں کی فائرنگ میں مکہامہ بیروہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی ہلاکت کی بھی مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے قصورواروں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے مہلوک نوجوان کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی۔
Published: 14 May 2020, 11:11 PM IST
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ نے بدھ کی شام ڈاکٹر شاہ فیصل پر عائد پی ایس اے میں تین ماہ کی توسیع کردی۔ قبل ازیں حکام نے پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی، سینئر پی ڈی پی لیڈر نعیم اختر، نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر علی محمد ساگر اور پی ڈی پی لیڈر سرتاج مدنی پر عائد پی ایس اے میں توسیع کی تھی۔
Published: 14 May 2020, 11:11 PM IST
شاہ فیصل کو 14 اگست 2019ء کو نئی دہلی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اُس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ امریکہ کے لئے جہاز پکڑنے کی تیاری میں تھے۔ انہیں نئی دہلی سے سری نگر واپس بھیجا گیا تھا جہاں انہیں نظربند کیا گیا۔ شاہ فیصل کا تب کہنا تھا کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لئے امریکہ جانا چاہتے ہیں۔ تاہم حکومت ہند نے انہیں یہ کہتے ہوئے روکا تھا کہ شاہ فیصل اسٹوڈنٹ ویزا پر نہیں بلکہ ٹورسٹ ویزا پر امریکہ جارہے تھے۔
Published: 14 May 2020, 11:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 14 May 2020, 11:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز