لکھنؤ: آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبہ اتر پردیش میں کورونا وائرس کے کیسز میں لگاتار ہو رہے اضافہ کے درمیان یوپی کے بڑے شہروں میں نائٹ کرفیو کی مدت میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نائٹ کرفیو کا نفاذ اب رات کے 8 بجے سے صبح کے 7 بجے تک رہے گا۔ جن شہروں میں نائٹ کرفیو کی مدت میں توسیع کی گئی ہے ان میں لکھنؤ، الہ آباد، نوئیڈا، غازی آباد، میرٹھ، کانپور اور وارانسی شامل ہیں۔
Published: 15 Apr 2021, 2:13 PM IST
اس کے علاوہ ریاست میں درجہ اول تا بارہویں تک کی درس و تدریس 15 مئی تک معطل رہیں گی۔ دریں اثنا، یوپی بورڈ کے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یوپی بورڈ کے امتحانات کی تاریخوں کو آگے بڑھا گیا گیا ہے اور نئی تاریخوں کا اعلان 20 مئی کے بعد کیا جائے گا۔
Published: 15 Apr 2021, 2:13 PM IST
خیال رہے کہ یوپی بورڈ کے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات آئندہ 8 مئی 2021 سے لئے جانے تھے اور اس میں 56 لاکھ سے زیادہ طلبا بیٹھنے والے تھے۔ بدھ کے روز نائب وزیر اعلیٰ اور محکمہ ثانوی تعلیمی کے امور بھی سنبھالنے والے دنیش شرما نے اشارہ دیا تھا کہ بورڈ امتحانات ملتوی کئے جا سکتے ہیں۔ دراصل امتحانات کرانے والے 19 عہدیداران میں 17 کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں اور ان سبھی کا اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔
Published: 15 Apr 2021, 2:13 PM IST
خیال رہے کہ یوپی میں کورونا وائرس نے یومیہ کیسز کی تعداد کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ گزشتہ روز صوبہ بھر سے 22439 نئے کیسز درج کئے گئے۔ جبکہ اکیلے لکھنؤ میں ہی ایک دن میں 5183 کیسز رپورٹ ہوئے۔
اس سے قبل مدھیہ پردیش، راجستھان، ہماچل پردیش اور مہاراشٹر میں بھی کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافہ کے سبب بورڈ کے امتحانات کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ وہیں بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران سی بی ایس ایس بورڈ کے 10ویں جماعت کے امتحانات کو منسوخ اور 12ویں جماعت کے امتحانات کو ملتوی کر دیا گیا۔
Published: 15 Apr 2021, 2:13 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 15 Apr 2021, 2:13 PM IST
ویڈیو گریب