نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مختلف کورسز میں داخلہ کی خواہش رکھنے والے طلبا کے لئے خوشخبری ہے۔ یونیورسٹی کے انڈر گریجویٹ (یوجی)، پوسٹ گریجویٹ (پی جی)، ڈپلومہ اور ایڈوانس ڈپلومہ کورسز میں داخلہ کے لئے درخواست پیش کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ یعنی جو امیدوار کسی وجہ سے ابھی تک درخواست پیش کرنے سے قاصر رہے ہیں وہ اب یہ کام کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ جامیہ نے درخواست پیش کرنے کی آخری تاریخ میں دوسری مرتبہ توسیع کی ہے اور ممکنہ طور پر اب آگے اس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
Published: undefined
وہ امیدوار جو جامیہ کے مختلف کورسز کے لیے آن لائن درخواست پیش کرنا چاہتے ہیں وہ آفیشل ویب سائٹ پر جا کر فارم بھر سکتے ہیں۔ جامعہ کی آفیشیل ویب سائٹ jmi.ac.in ہے۔
واضح رہے کہ پہلے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے یوجی، پی جی، ڈپلومہ اور ایڈوانس ڈپلومہ کورسز میں درخواست پیش کرنے کی آخری تاریخ 27 مئی 2022 تھی، جس میں توسی کر کے اب 31 مئی 2022 کر دیا گیا ہے۔ جامیہ کی وائس چانسلر نے طلبا کی اپیل پر آخری تاریخ میں توسیع کی ہے۔
Published: undefined
جامیہ کے بی ٹیک، بی آرک کورس میں داخلہ کی آخری تاریخ میں بھی توسیع کر کے اسے اب 20 جون 2022 کر دیا گیا ہے۔ ایسا جے ای ای مینس اور این اے ٹی اے امتحان کے شیڈیول میں تبدیلی کے سبب کیا گیا ہے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے یوجی اور پی جی کورسز کے لیے ایک لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے درخواست پیش کی ہے۔ پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق تعلیمی سیشن 2022-23 کے لیے 136 کورسز کے لیے درخواست پیش کرنے والے کل امیدواروں میں سے 56667 خواتین ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز