قومی خبریں

امبانی کے گھر کے باہر دھماکہ خیز مواد ملنے کا معاملہ، انسپکٹر سچن وازے گرفتار، بی جے پی کا نارکو ٹیسٹ کا مطالبہ

سچن وازے کو 12 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا ہے، بی جے پی نے ان کا نارکو ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: معروف کاروباری مکیش امبانی کے گھر کے باہر برآمد دھماکہ خیز مواد سے لیس کار کے مالک ہرین کی پراسرار موت کے معاملہ میں ممبئی پولیس کے انسپکٹر سچن وازے کو گزشتہ شب دیر گئے این آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے۔ سچن وازے کو 12 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا۔

Published: undefined

سچن وازے کی قبل از ضمانت گرفتاری کی درخواست تھانے کی سیشن کورٹ نے مسترد کر دی تھی، اس معاملہ میں کار کے مالک من سکھ ہرین کی پر اسرار طور پر موت واقع ہوگئی تھی اور اس کی اہلیہ نے سچن وازے کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔ عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی اور کہا کہ ملزم کی حراست میں تفتیش انتہائی ضروری ہے۔

Published: undefined

وازے جنوبی ممبئی میں کمبالا ہل واقع ایجنسی کے دفتر میں صبح تقریباً 11 بجے اپنا بیان درج کرانے کے لیے پہنچے تھے۔ وازے کی گرفتاری کے بعد بی جے پی نے بیان جاری کر کے ان کا نارکو ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

بی جے پی کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہویے کہا، ’’آخر کار سچن وازے کو این آئی اے نے گرفتار کر ہی لیا۔ کیا سچن وازے کو بچانے والی شیو سینا کی حکومت ملک سے معافی مانگتے ہویے سچن وازے کا نارکو ٹیسٹ کرے گی؟ ہمارا مطالبہ ہے کہ سچن وازے کا نارکو ٹیسٹ کیا جائے تاکہ معلوم چل سکے کہ حکومت مہاراشٹر اسے بچانا کیوں چاہتی ہے؟ ایسے کن ناموں کو مہاراشٹر حکومت بچانا چاہتی ہے؟ شیو سینا اور مہاراشٹر حکومت کا اصل چہرہ لوگوں کے سامنے آیے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined