قومی خبریں

ہریانہ میں ٹرین کے اندر دھماکہ، 4 مسافر کودنے سے زخمی، 4 آگ میں جھلسے

روہتک سے ٹرین شام تقریباً 4.20 بجے چلی تھی، جیسے ہی یہ سانپلا اسٹیشن سے آگے بڑھی اچانک ایک بوگی میں دھماکہ ہوا، پھر آگ پھیلنے لگی جس سے لوگوں میں افرا تفری پیدا ہو گئی اور کئی لوگ ٹرین سے کود گئے۔

<div class="paragraphs"><p>ٹرین میں لگی آگ سے پھیلا دھواں، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

ٹرین میں لگی آگ سے پھیلا دھواں، تصویر سوشل میڈیا

 

ہریانہ میں ایک ٹرین کے اندر دھماکہ اور آگ پھیلنے کا خوفناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق روہتک سے چل کر بہادر گڑھ کی طرف جا رہی ٹرین میں یہ دھماکہ ہوا ہے۔ اس حادثہ کی وجہ ٹرین میں لے جائے جا رہے پٹاخہ کے سامان (گندھک اور پوٹاش وغیرہ) کو قرار دیا جا رہا ہے۔ دھماکہ کے بعد بوگی میں آگ لگنے سے کچھ مسافر چلتی ٹرین سے کود گئے، جن میں 4 زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ 4 دیگر مسافر آگ میں جھلسنے سے زخمی ہوئے ہیں جنھیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ سانپلا اسٹیشن کے پاس کا ہے۔ حادثہ کی خبر ملتے ہی جی آر پی اور آر پی ایف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جانچ بھی شروع ہو گئی۔ فائر بریگیڈ کا عملہ بھی فوراً جائے وقوع پر پہنچا اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔

Published: undefined

پولیس کے حوالے سے ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روہتک اسٹیشن سے یہ ٹرین شام 4.20 بجے چلی تھی۔ جیسے ٹرین سانپلا اسٹیشن سے نکلی، اچانک سے دھماکہ ہوا اور بوگی میں آگ لگ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس ٹرین میں کوئی شخص دیوالی پر فروخت کرنے کے لیے گندھک-پوٹاش لے کر جا رہا تھا۔ یہ دھماکہ خیز مادہ سیٹ کے اوپر بنے رینک پر رکھا ہوا تھا۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ پٹاخوں تک پہنچی اور پھر دھماکہ ہو گیا۔

Published: undefined

اس دھماکہ کے بعد مسافروں میں بھگدڑ سی مچ گئی۔ 4 مسافروں نے چلتی ٹرین سے باہر چھلانگ لگا دی اور دیگر 4 بری طرح سے جھلس گئے۔ جی آر پی نے ان سبھی کو اسپتال میں داخل کرا دیا ہے۔ اس حادثہ کے بعد غنیمت یہ رہی کہ ہنگامہ کی آواز سن کر لوکو پائلٹ نے فوراً ٹرین روک دی۔ ٹرین رکتے ہی کچھ مسافر اپنا سامان لے کر تو کچھ بغیر سامان لیے ہی متاثرہ بوگی سے اتر گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined