ایک طرف اَن لاک 1.0 کے دوران ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے معاملے لگاتار بڑھ رہے ہیں اور روزانہ نئے ریکارڈ بن رہے ہیں، اور دوسری طرف ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ مرکزی حکومت اَن لاک 2.0 کی تیاری کر رہی ہے۔ دراصل کورونا وائرس پر قابو پانے کے مقصد سے لگائے گئے یکے بعد دیگرے 5 لاک ڈاؤن کو اَن لاک کرنے کا عمل جون مہینے کے اوائل سے شروع ہوا اور 30 جون کے بعد حالات کا جائزہ لے کر کچھ نئے اعلانات ہونے ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق 30 جون کو اَن لاک 2.0 کے لیے گائیڈ لائن جاری کی جا سکتی ہے۔
Published: 26 Jun 2020, 8:40 PM IST
اس سلسلے میں ہندی نیوز پورٹل 'نیوز18' پر ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس کے مطابق اب بین الاقوامی پروازوں، اسکولوں اور میٹرو کو کھولنے پر مرکزی حکومت توجہ دے گی۔ اَن لاک 2.0 کے عمل سے جڑے ایک سرکاری افسر کے حوالے سے نیوز18 نے لکھا ہے کہ جلد ہی گائیڈ لائن جاری کی جائے گی اور قوی امکان ہے کہ بین الاقوامی ہوائی راستوں کو پرائیویٹ طیاروں کے لیے کھولا جائے گا۔ میٹرو خدمات بھی پھر سے شروع کرنے پر سنجیدگی کے ساتھ غور ہو رہا ہے لیکن ابھی اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
Published: 26 Jun 2020, 8:40 PM IST
دراصل دہلی میں کورونا انفیکشن کے معاملے تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، ممبئی میں حالات کچھ بہتر ہوئے ہیں لیکن اب بھی فکر بنی ہوئی ہے۔ چنئی، آسام اور بنگلورو جیسے شہروں میں انفیکشن کم ہونے کی جگہ بڑھتا ہوا ہی محسوس ہو رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ میٹرو خدمات شروع ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
Published: 26 Jun 2020, 8:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Jun 2020, 8:40 PM IST
تصویر: پریس ریلیز