قومی خبریں

آج رہے گا  بھارت بند، کون سی خدمات متاثر ہو سکتی ہیں

اس ملک میں ریزرویشن ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر ہر وقت ہنگامہ ہوتا ہے۔ حال ہی میں سپریم کورٹ نے ایس سی-ایس ٹی ریزرویشن کو لے کر فیصلہ دیا، جس پر سخت مخالفت کا اظہار کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

ریزرویشن  بچاؤ سنگھرش سمیتی نے درج فہرست ذات (ایس سی) اور درج فہرست قبائل (ایس ٹی) ریزرویشن سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف آج21 اگست کو بھارت بند کا اعلان کیا ہے۔ بند، جس کو راجستھان بھر میں ایس سی/ایس ٹی کمیونٹیز کی جانب سے نمایاں حمایت حاصل ہوئی ہے، ملک بھر سے وسیع پیمانے پر شرکت کی توقع ہے۔

Published: undefined

حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ احتجاج کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت اقدامات کریں۔ ریاستوں کو ایس سی اور ایس ٹی گروپس میں ذیلی درجہ بندی کرنے کی اجازت دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے نے بڑے پیمانے پر تنازعہ کو جنم دیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد انتہائی ضرورت مند لوگوں کے ریزرویشن کو ترجیح دینا ہے، لیکن مختلف سماجی اور سیاسی تنظیموں نے اس کی سخت مخالفت کی ہے۔

Published: undefined

ریزرویشن بچاؤ سنگھرش سمیتی نے احتجاج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تمام کاروباری ادارے بند رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم، ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، یہ غیر یقینی ہے کہ آیا ملک بھر کی مارکیٹیں اس کی پیروی کریں گی، کیونکہ مارکیٹ کمیٹیوں کی طرف سے کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ اگرچہ بند کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ اور پرائیویٹ سیکٹر کے کاموں میں خلل پڑنے کا امکان ہے لیکن ایمبولینس جیسی ضروری خدمات جاری رہیں گی۔

Published: undefined

مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق بند کی کال کے باوجود سرکاری دفاتر، بینک، اسکول، کالج اور پیٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔ اس کے علاوہ ہنگامی خدمات بشمول طبی دیکھ بھال، پینے کا پانی، پبلک ٹرانسپورٹ، ریل خدمات اور بجلی کی فراہمی جاری رہے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined