لکھنؤ: اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے بدھ کو ممکنہ پہلی کابینی توسیع سے پہلے دو وزراء نے استعفی دے دیا۔ کابینہ کی توسیع اس سے قبل اتوار کو ہونے کے آثار تھے لیکن سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی کی حالات نازک ہونے کی وجہ سے پروگرام کو ملتوی کردیا گیا تھا حالانکہ بدھ کو یوگی کابینہ میں توسیع کو پروگرام طے ہوچکا ہے۔
Published: undefined
استعفی دینے والوں میں وزیر مالیات راجیش اگروال اور وزیر تعلیم انوپم جیسوال شامل ہیں۔ راجیش اگروال نے صحت کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے۔ ایک دیگر کابینی وزیر مکٹ بہاری ورما کے بھی استعفی دینے کی خبریں گردش میں ہیں حالانکہ اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
Published: undefined
باوثوق ذرائع نے منگل کو بتایا کہ راج بھون میں بھد کو ہونے والے پروگرام میں یوگی کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء کو حلف دلائی جائے گی۔ تقریب کے دوران ایک درجن سے زیادہ نئے وزراء حلف لیں گے۔اس کے علاوہ تین سے چار آزاد چارج کے طور پر حلف لے سکتے ہیں۔
Published: undefined
کابینہ میں شامل نئے چہروں میں اشوک کٹاریا، ودیا ساگر سونکر، ادے بھان سنگھ، کپل دیو اگروال، وجے بہادر پاٹھک، انل شرما، پنکج سنگھ، سنجیو راجا، نیلیما کٹیار، دل بہادر کوری، آشیش پٹیل، مہندر سنگھ ، سریش رانا، انل راج بھر اور اوپیندر تیواری کے نام سرفہرست ہیں۔
Published: undefined
اپنا دل(سونیلال) سربراہ انوپریا پٹیل کے شوہر آشیش پٹیل کو اس بار نریندر مودی حکومت میں جگہ نہیں مل سکی تھی۔ ذرائع کے مطابق آج شام آر ایس ایس اور بی جے پی کوآرڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ کے بعد کابینہ میں شامل ہونے والے نئے چہروں کے ناموں پر گفتگو ہوسکتی ہے۔
Published: undefined
یوگی حکومت کے کابینہ میں اس وقتت 43 وزیر ہیں جن میں سے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے علاوہ نائب وزرائے اعلی کیشو پرساد موریہ اور ڈاکٹر دنیش شرما شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نو مملکتی وزیر( آزادانہ چارج) اور 13 مملکتی وزیر شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined