سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی پر کئی سخت الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایگزٹ پول کرنے والے ادارے بی جے پی کے لیے بوتھ مینجمنٹ کا بھی کام کرتے ہیں۔ وہ ماحول بنا رہے ہیں، اپوزیشن کو ڈرا رہے ہیں لیکن اس بار عوام تیار ہیں۔ اکھلیش یادو لکھنؤ میں پارٹی دفتر میں لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے اعلان سے قبل آج (3 مئی) صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے کہا کہ ہم اور آپ الیکشن کے دوران عوام کے درمیان تھے۔ عوام نے جمہوریت کو بچانے کے لیے ووٹ دیا۔ یہ کہیں بھی نظر نہیں آیا کہ لوگ بی جے پی کی حمایت میں آئے ہوں۔ ان کے ٹینٹ اور میدان خالی تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایگزٹ پول کرنے والے ادارے بی جے پی کے لیے بوتھ مینجمنٹ کا بھی کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ الیکشن کمیشن قواعد و ضوابط پر عمل کرے گا۔ جب بی جے پی کی شکست ہونے لگے گی تو وہ ایجنٹوں کو بھی دبانے کی کوشش کریں گے۔ بی جے پی کسی بھی طرح کی سازش کر سکتی ہے۔
Published: undefined
سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ایگزٹ پول مختلف قسم کی معلومات دے رہے ہیں۔ پتنگ جتنی اونچائی پر جا کر کٹتی ہے، اس کی تباہی اتنی ہی بڑی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اقتدار کے لئے ایک مذہب کے لوگوں کو دوسرے مذہب کے لوگوں سے لڑایا۔ ایک ذات کے لوگوں کو دوسری ذات سے لڑایا اور انتخابی بانڈ کے ذریعے بدعنوانی کی۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بی جے پی نے اپنے حامیوں کو پرتشدد بنایا ہے۔ ایسے لوگوں کو وزارتی عہدے دیئے جنہوں نے کسانوں کو قتل کیا اورجو خواتین کے استحصال کے مجرم تھے۔ پچھلے دروازے سے اپنے لوگوں کو عدالت میں سیٹ کیا، پلاننگ کمیشن کو ختم کیا، حکومت کو بچانے کے لیے ای ڈی سی بی آئی کا استعمال کیا، جھوٹے اعداد و شمار دکھائے۔ اخلاقی طور پر چندے تک کا پیسہ کھا گئے اور اس کا حساب دینے سے منع کردیا۔
Published: undefined
پریس کانفرنس کے دوران اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ حکومت نے پیپر لیک کرایا اور انتخابی بانڈ کے ذریعے بدعنوانی کی۔ ان لوگوں نے مہنگائی کم کرنے کے بجائے ملک کو کساد بازاری کا شکار بنایا۔ ایس پی سربراہ نے کہا کہ بی جے پی نے لوگوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کیا۔ بغیر جانچے پرکھے دوا دی گئی۔ خواتین میں عدم تحفظ کا احساس بھر گیا۔ حکومتیں گرائی گئیں۔ فرد کو نظام سے بڑا دکھانے کی کوشش کی گئی۔ انتخابی گھپلے کو جاری رکھنے کی سازش رچی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اگنی ویر جیسی اسکیمیں لا کر ملک کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ بی جے پی کی کرپٹ پالیسیاں ملک کے لیے خطرناک ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined