کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے ایگزٹ پول پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آوٹ گوئنگ وزیراعظم، جن کا 4 جون کو رخصت ہونا یقینی ہے، انہوں نے یہ سب منصوبہ بندی کی ہے اور ایگزٹ پولز کو مینج کیا ہے۔ ایگزٹ پولز اور 4 جون کو آنے والے نتائج میں بہت فرق ہوگا۔
Published: undefined
خبر رسا ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے لیڈر نے ایگزٹ پول کے اندازوں کو خارج کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کل انڈیا الائنس کی میٹنگ ہوئی، جس میں ہم نے اعداد و شمار پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ جس کے بعد میں اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ انڈیا الائنس کم از کم 295 سیٹوں پر کامیاب ہوگی، اس لیے ایگزٹ پول کے اندازوں پر یقین کرنا بالکل غلط ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined