قومی خبریں

آبکاری گھوٹالہ: اب وزیر اعلیٰ کیجریوال کی مشکلیں بڑھیں، ای ڈی نے بھیجا نوٹس، 2 نومبر کو ہوگی پوچھ تاچھ

30 اکتوبر کو سپریم کورٹ کے ذریعہ منیش سسودیا کی ضمانت عرضی خارج ہونے کے بعد دیر شام اروند کیجریوال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے نوٹس بھیجا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / ویڈیو گریب</p></div>

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / ویڈیو گریب

 

آبکاری گھوٹالہ معاملے نے دہلی کی عآپ حکومت کو بری طرح پریشان کر دیا ہے۔ ستیندر جین، منیش سسودیا اور سنجے سنگھ جیسے سرکردہ لیڈران پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں، اور اب ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو بھی نوٹس بھیج دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ کیجریوال کو آئندہ 2 نومبر کو پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں کیجریوال سے اپریل ماہ میں بھی پوچھ تاچھ ہوئی تھی جب سی بی آئی نے سمن بھیجا تھا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ 30 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے آبکاری گھوٹالہ معاملے میں گزشتہ 8 ماہ سے جیل میں بند منیش سسودیا کی ضمانت عرضی خارج کر دی۔ اس کے بعد دیر شام ای ڈی نے اروند کیجریوال کو نوٹس بھیجا جس میں کہا گیا ہے کہ ان سے 2 نومبر کو پوچھ تاچھ کی جائے گی۔ آبکاری گھوٹالہ معاملہ میں ای ڈی نے عآپ لیڈر سنجے سنگھ کو بھی 4 اکتوبر 2023 کو گرفتار کیا تھا۔

Published: undefined

بہرحال، دہلی حکومت میں وزیر اور عآپ لیڈر سوربھ بھاردواج کا کہنا ہے کہ اروند کیجریوال کو ای ڈی نے پوچھ تاچھ کے لیے 2 نومبر کو بلایا ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مرکزی حکومت کا ایک ہی مقصد ہے، عآپ کو ختم کرنا اور فرضی کیس بنا کر کیجریوال کو جیل میں ڈالنا۔ دوسری طرف عآپ کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے بھی اس معاملے میں ٹوئٹ کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ عام آدمی پارٹی کو ختم کرنا ہی مرکزی حکومت کا مقصد ہے۔ مرکزی حکومت کیجریوال پر فرضی کیس بنا کر جیل میں بند کرنا چاہتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined