قومی خبریں

آبکاری گھوٹالہ کیس: 17 ماہ بعد سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا تہاڑ جیل سے رِہا، عآپ میں جشن کا ماحول

جیل سے باہر آنے کے بعد منیش سسودیا نے کہا کہ میں سپریم کورٹ کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جب سے میں نے عدالت کا حکم سنا ہے میرے وجود کا ہر حصہ بابا صاحب کا قرض دار ہو گیا۔

<div class="paragraphs"><p>منیش سسودیا تہاڑ جیل سے رِہا ہونے کے بعد، تصویر ویپن/قومی آواز</p></div>

منیش سسودیا تہاڑ جیل سے رِہا ہونے کے بعد، تصویر ویپن/قومی آواز

 

دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا 17 ماہ بعد تہاڑ جیل سے رِہا ہو گئے۔ سپریم کورٹ نے انھیں آج دن میں ہی ضمانت پر رِہا کرنے کا فیصلہ سنایا تھا، اور شام میں جب وہ جیل سے باہر نکلے تو عآپ لیڈران و کارکنان کی زبردست بھیڑ ان کا استقبال کرنے کے لیے کھڑی ہوئی تھی۔ دہلی آبکاری معاملے میں ملزم منیش سسودیا کو سی بی آئی نے 26 فروری 2023 کو گرفتار کیا تھا، پھر اس کے بعد منی لانڈرنگ کے الزامات میں ای ڈی نے 9 مارچ 2023 کو انھیں گرفتار کیا تھا۔

Published: undefined

جیل سے باہر آنے کے بعد منیش سسودیا نے کہا کہ ’’میں سپریم کورٹ کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جب سے میں نے عدالت کا حکم سنا ہے، میرے وجود کا ہر حصہ بابا صاحب کا قرضدار ہو گیا ہے۔ تاناشاہ نے خواب دیکھا تھا کہ پورے اپوزیشن کو اندر ڈالیں گے، لیکن یہ آئین کی طاقت ہے۔ اسی آئین کی طاقت سے اروند کیجریوال بھی باہر آئیں گے۔‘‘ انھوں نے لوگوں کی بھیڑ کے سامنے ’جیل کے تالے ٹوٹیں گے، اروند کیجریوال چھوٹیں گے‘نعرہ بھی بلند کیا۔

Published: undefined

تہاڑ جیل سے ضمانت پر رِہا ہوئے منیش سسودیا کا استقبال کرتے ہوئے عآپ لیڈران سنجے سنگھ اور آتشی

آج جب سسودیا تہاڑ جیل سے چھوٹے تو انھیں لینے کے لیے پارٹی لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ پہنچے تھے۔ سسودیا کی ایک جھلک پانے کے لیے جیل کے باہر بڑی تعداد میں عآپ لیڈران و کارکنان موجود تھے۔ سبھی نے ’زندہ باد‘ کے نعروں سے سسودیا کا استقبال کیا۔ منیش سسودیا ہوا میں ہاتھ لہرا کر سبھی کا استقبال کرتے ہوئے دکھائی دیے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جیل سے چھوٹنے کے بعد منیش سسودیا کا شیڈول بہت مصروف ہے۔ وہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا کیجریوال اور ان کے والدین سے ملنے کے لیے گھر پہنچنے والے ہیں۔ ہفتہ کی صبح 9.30 بجے وہ راج گھاٹ جائیں گے، اور پھر 10 بجے کناٹ پلیس کے ہنومان مندر، اور پھر 11 بجے عآپ دفتر پہنچ کر لیڈران و کارکنان سے خطاب کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined