آبکاری پالیسی گھوٹالہ معاملے میں دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو نہ تو سی بی آئی والے کیس میں راحت مل رہی ہے، اور نہ ہی ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) والے کیس میں سکون میسر ہے۔ مبینہ آبکاری گھوٹالہ معاملے میں عدالتی حراست ختم ہونے پر ای ڈی نے آج سسودیا کو راؤز ایوینیو کورٹ میں پیش کیا جہاں عدالت نے ان کی حراست کو 8 مئی تک کے لیے بڑھا دیا۔
Published: undefined
آج عدالت میں ای ڈی کے وکیل نے جانکاری دی کہ منیش سسودیا کو 9 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا اور پھر 10 مارچ کو انھیں ریمانڈ پر لیا گیا۔ اس وقت سے ہی وہ جیل میں ہیں اور منی لانڈرنگ معاملے میں تحقیقات جاری ہے۔ راؤز ایوینیو کورٹ میں پیشی کے بعد جب منیش سسودیا نکل رہے تھے تو انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ سسودیا نے کہا کہ ’’مودی جی جتنی سازش کر لیں، لیکن دہلی میں کیجریوال کے کام کو روک نہیں پائیں گے۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ اس سے قبل راؤز ایوینیو کورٹ نے سی بی آئی کی طرف سے جانچ کی جا رہی آبکاری پالیسی معاملے میں منیش سسودیا کی عدالتی حراست جمعرات کو 12 مئی تک بڑھا دی تھی۔ راؤز ایوینیو کورٹ کے اسپیشل جج ایم کے ناگپال نے سی بی آئی کو ہدایت دی کہ وہ سسودیا کو ضمنی فرد جرم کی ای-کاپی مہیا کرائے۔ دراصل سسودیا کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ جانچ ایجنسی نے معاملے میں ادھوری جانچ داخل کی تھی۔ انھوں نے عدالت سے ان کے موکل کو ڈیفالٹ ضمانت دینے کی گزارش بھی کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا