قومی خبریں

آبکاری پالیسی گھوٹالہ: دہلی ہائی کورٹ سے بھی منیش سسودیا کو نہیں ملی راحت، ضمانت عرضی خارج

دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ نے اپنی بیمار بیوی کا تنہا تیماردار ہونے کی بنیاد پر عارضی ضمانت کی گزارش کی تھی، اس معاملے میں مستقل ضمانت کے لیے ایک عرضی ہائی کورٹ کے سامنے زیر التوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>منیش سسودیا، تصویر یو این آئی</p></div>

منیش سسودیا، تصویر یو این آئی

 

آج ایک بار پھر دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب دہلی ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت عرضی کو خارج کر دیا۔ منیش سسودیا نے دہلی ہائی کورٹ سے 6 ہفتے کی عبوری ضمانت کا مطالبہ کیا تھا، جس کو ہائی کورٹ نے خارج کر دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ منیش سسودیا جس عہدہ پر رہ چکے ہیں، اس سے اس بات کا اندیشہ بنا رہتا ہے کہ وہ گواہوں اور ثبوتوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ جسٹس دنیش کمار شرما کی عدالت نے مبینہ آبکاری پالیسی گھوٹالے سے جڑے منی لانڈرنگ معاملے میں عآپ لیڈر منیش سسودیا کی چھ ہفتہ کی عبوری ضمانت عرضی پر پیر کے روز اپنا یہ حکم سنایا۔

Published: undefined

دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ نے اپنی بیمار بیوی کا تنہا تیماردار ہونے کی بنیاد پر عارضی ضمانت کی گزارش کی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ اس معاملے میں مستقل ضمانت کے لیے سسودیا کی ایک عرضی ہائی کورٹ کے سامنے زیر التوا ہے۔ آبکاری پالیسی گھوٹالہ معاملہ میں سسودیا کی گرفتاری 9 مارچ 2023 کو ہوئی تھی اور فی الحال وہ تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ ان کی ضمانت عرضی پر دہلی ہائی کورٹ نے ہفتہ کے روز فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا اور ایل این جے پی اسپتال سے سسودیا کی بیوی سیما کی صحت سے متعلق رپورٹ مانگی تھی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ منیش سسودیا دہلی ہائی کورٹ سے اجازت ملنے کے بعد ہفتہ کے روز اپنی بیمار بیوی سے ملنے کے لیے تہاڑ جیل سے گھر پہنچے تھے، لیکن دونوں کی ملاقات نہیں ہو سکی تھی۔ عآپ ذرائع نے بتایا تھا کہ طبیعت بگڑنے کے سبب سسودیا کی بیوی کو اسپتال لے جانا پڑا تھا جس وجہ سے دونوں کی ملاقات نہیں ہو سکی۔ بعد میں سسودیا اپنی رہائش سے واپس تہاڑ جیل لوٹ گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined