نئی دہلی: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے اتوار کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے مبینہ ایکسائز پالیسی گھوٹالے کے سلسلے میں نو گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی۔ رات 8.15 بجے کے قریب پوچھ گچھ ختم ہوئی۔ کیجریوال صبح 11.05 بجے سی بی آئی ہیڈ کوارٹر پہنچے تھے۔ ان سے عآپ لیڈر وجے نائر، بزنس مین سمیر مہیندرو اور پالیسی کو لاگو ہونے سے پہلے اس معاملے کے افشا ہونے کے بارے میں پوچھا گیا۔ سی بی آئی کے سینئر افسران کی ٹیم نے ان کا بیان ریکارڈ کیا۔
Published: undefined
اس معاملے میں سی بی آئی نے چارج شیٹ داخل کر دی ہے اور اب وہ سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ دہلی کے اس وقت کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو اس معاملے میں سی بی آئی اور ای ڈی نے گرفتار کیا تھا اور فی الحال وہ سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ دہلی پولیس نے کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے سی بی آئی ہیڈکوارٹر اور اس کے آس پاس دفعہ 144 نافذ کر دی تھی اور 1305 عام آدمی پارٹی کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز