قومی خبریں

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے سسودیا کی عدالتی حراست میں 2 جون تک کی توسیع

عآپ لیڈر سسودیا نے 3 اپریل کو اپنی بیوی کی بیماری کی بنیاد پر کیس میں عبوری ضمانت کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، عدالت نے جمعرات کو ان کی درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا

<div class="paragraphs"><p>دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا، تصویر آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو ایکسائز پالیسی کیس میں سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 2 جون تک توسیع کر دی۔ اس معاملہ کی جانچ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی جانب سے کی جا رہی ہے۔ ہائی کورٹ نے جمعرات کو عآپ لیڈر کی درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ سسودیا نے 3 اپریل کو اپنی بیوی کی بیماری کی بنیاد پر کیس میں عبوری ضمانت کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Published: undefined

جج دنیش کمار شرما نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی کہ وہ سسودیا کو ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت فراہم کریں تاکہ وہ ہر متبادل دن دوپہر 3 بجے سے 4 بجے کے درمیان اپنی بیوی سے بات کر سکیں۔ ی بی آئی نے بدھ کو ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سابق نائب وزیر اعلیٰ اقتدار میں ہیں اور ان کا سیاسی اثر و رسوخ ہے۔

Published: undefined

دہلی کی ایک عدالت نے پیر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے زیر تفتیش ایک معاملے میں سسودیا کی عدالتی تحویل میں 23 مئی تک توسیع کر دی تھی۔ ای ڈی نے 26 فروری کو سی بی آئی کی گرفتاری کے بعد 9 مارچ کو سسودیا کو گرفتار کیا تھا۔ پچھلے مہینے راؤز ایونیو کورٹ میں خصوصی سی بی آئی جج ایم کے ناگپال نے سسودیا کو ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ثبوت بادی النظر جرم میں ملوث ہونے کے بارے میں بہت کچھ بتاتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined