لداخ میں چین کے ساتھ تنازعہ کے حوالہ سے کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ایک مرتبہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک وزیر اعظم نریندر مودی کے سوا ہر شہری کو ہندوستانی فوج کی صلاحیت پر بھروسہ ہے۔
چین سے تنازع کے معاملہ پر حکومت پر لگاتار حملہ بولنے والے کانگریس رہنما راہل گاندھی نے اتوار کو ایک بار پھر نشانہ لگایا۔ حکومت پر حملہ بولتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت ہند لداخ معاملہ پر چینی ارادوں سے ڈر گئی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ سبھی کو فوج کی صلاحیتوں پر یقین ہے صرف وزیر اعظم مودی کو ہی نہیں ہے۔
Published: 16 Aug 2020, 10:15 AM IST
راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، ’’ہر کوئی ہندوستانی فوج کی صلاحیت اور بہادر پر یقین رکھتا ہے، سوا وزیر اعظم کے، جس کی بزدلی کی وجہ سے چین ہماری سرزمین پر قابض ہو گیا۔ ان کے جھوٹ کی وجہ سے وہ (سرزمین) اسی کے پاس رہے گی۔‘‘
Published: 16 Aug 2020, 10:15 AM IST
اس سے پہلے راہل گاندھی نے جمعہ کے روز ایک ٹوئٹ کر کے مودی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند چین سے ڈری ہوئی ہے۔ زمین پر موجود ثبوت اس طرف اشارہ کرتے ہیں کہ چینی خود کو تیار کر رہا ہے اور اپنی پوزیشن مضبوط کر رہا ہے۔ وزیر اعظم کی نجی طور پر ہمت کی کمی اور میڈیا کی خاموشی کی وجہ سے ہندوستان کو اس کی بڑی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔
Published: 16 Aug 2020, 10:15 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 16 Aug 2020, 10:15 AM IST
تصویر: پریس ریلیز