قومی خبریں

ٹیکہ کاری مرکز پر پیدل پہنچنے والے ہر غریب کو ٹیکہ لگایا جائے: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے اپنے تازہ ٹوئٹ میں لکھا ہے’’ویکسین کے لئے صرف آن لائن رجسٹریشن کافی نہیں۔ ویکسین سینٹر چل کر آنے والے ہر شخص کو ٹیکہ ملنا چاہیے۔ زندگی کا حق ان کا بھی ہے جن کے پاس انٹرنیٹ نہیں ہے۔‘‘

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹیکہ کاری کے لئے آن لائن رجسٹریشن کے سلسلے میں سرکار کی نکتہ چینی کرتے ہوئے جمعرات کے روز کہا کہ جن غریبوں کے پاس انٹرنیٹ نہیں ہے اور وہ بغیر رجسٹریشن کے پیدل چل کر ٹیکہ کاری مرکز پر آتے ہیں، تو ان کو بھی ٹیکہ لگوانے کا حق ہے اور انہیں اس حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے کہا ہے کہ ٹیکہ لگوانا ملک کے ہر شہری کا حق ہے اور آج بھی ایسے بے شمار غریب لوگ ہیں جن کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے، لیکن انہیں ٹیکہ لگانے کے حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا، اس لئے ٹیکہ کاری مرکز پر آنے والے ہر شخص کو ٹیکہ لگانا چاہیے۔ یہ باتیں راہل گاندھی نے اپنے تازہ ٹوئٹ میں کہیں ہیں۔ انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’ویکسین کے لئےصرف آن لائن رجسٹریشن کافی نہیں ہے۔ ویکسین سینٹر چل کر آنے والے ہر شخص کو ٹیکہ ملنا چاہیے۔ زندگی کا حق ان کا بھی ہے جن کے پاس انٹرنیٹ نہیں ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined