نئی دہلی: یو پی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے یوپی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ یوپی میں ٹریفک پولیس میں نئی بھرتی ہوئی ہے، جو ہر سڑک پر نظر آتی ہے۔ یہ ایک نئی بھرتی ہے جس کی وجہ سے روزانہ ایک شخص مر رہا ہے۔ اکھلیش نے کہا کہ ایسا کوئی دن نہیں گزرتا جب اس نئی بھرتی کی وجہ سے اتر پردیش میں کسی کسان، غریب شخص یا تاجر کی جان نہ جاتی ہو۔
Published: undefined
یہاں اکھلیش یادو بغیر نام لیے سانڈ (بیل) کے مسئلہ پر پر بول رہے تھے۔ اکھلیش نے کہا کہ وہ ان کا نام نہیں لینا چاہتے، جن کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ اکھلیش نے بیلوں کو لے کر ریاستی حکومت پر حملہ کیا کہ وہ بیلوں کو نندی مانتے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’ارے، ہم کیسے کہہ دین کہ یہ نندی ہے جو روز ایک شخص کی جان لے گا۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو بیل کے معاملے پر ریاستی حکومت کو لگاتار ہدف تنقید بنا رہے ہیں۔ حال ہی میں اکھلیش نے اسمبلی میں بھی یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔ اکھلیش نے کہا تھا کہ اگر کچھ نہیں کر سکتے تو کم از کم 'سانڈ سفاری' ہی بنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ لائن سفاری تو آپ ٹھیک نہیں کر پائے، آپ اس پر کام کیوں نہیں کر رہے؟ کیا آپ کے پاس بجٹ کم ہے؟
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula
تصویر: پریس ریلیز