قومی خبریں

دنیا میں ہر 11 منٹ میں شوہر یا فیملی کے لوگ کر رہے خاتون کا قتل، اقوام متحدہ جنرل سکریٹری فکر مند

اقوام متحدہ جنرل سکریٹری نے حکومتوں سے 2026 تک حقوق نسواں سے متعلق تنظیموں اور تحریکوں کے لیے فنڈ میں 50 فیصد کا اضافہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

انتونیو گوٹیرس، تصویر آئی اے این ایس
انتونیو گوٹیرس، تصویر آئی اے این ایس 

ہر سال 25 نومبر کو منائے جانے والے ’خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمہ کے لیے بین الاقوامی دن‘ سے قبل اقوام متحدہ جنرل سکریٹری انتونیو گوٹیرس کا بیان سامنے آیا ہے۔ جنرل سکریٹری گٹیرس نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد دنیا میں حقوق انسانی کی سب سے بڑی خلاف ورزی ہے۔ ہر 11 منٹ میں ایک خاتون یا لڑکی کو اس کے شریک حیات یعنی شوہر یا فیملی کے رکن کے ذریعہ مار دیا جاتا ہے۔

Published: undefined

اقوام متحدہ جنرل سکریٹری نے حکومتوں سے 2026 تک حقوق نسواں سے متعلق تنظیموں اور تحریکوں کے لیے فنڈ میں 50 فیصد کا اضافہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وبا سے لے کر معاشی اتھل پتھل جیسے دوسرے تناؤ بھی خواتین کے ساتھ اور زیادہ جسمانی و زبانی غلط سلوک کی وجہ بنتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں، خواتین کو ہر دن آن لائن تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Published: undefined

انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ نصف انسانیت کو نشانہ بنانے والے تفریق، تشدد اور غلط سلوک کے ایسے معاملوں کی زبردست قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ یہ واقعات سماج میں خواتین کی شراکت داری اور معاشی و یکسر ترقی کو محدود کرتی ہیں۔ تشدد اور تفریق کے معاملوں کے سبب ہی خواتین کے بنیادی حقوق اور آزادی سے انھیں محروم کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

یہ وقت خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کو ختم کرنے کا ہے۔ انھوں نے حکومتوں سے ان واقعات سے نمٹنے کے لیے قومی کارروائی پروگراموں کے ڈیزائن، فنڈ اور نافذ کرنے اور فیصلہ لینے کے ہر مرحلہ میں شہری سماج گروپ کو شامل کرنے کی گزارش کی۔ حال ہی میں اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں سامنے آیا تھا کہ گھروں میں تشدد ایک سنگین ایشو بنا ہوا ہے۔ رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ عالمی سطح پر ہر 10 میں 1 سے زیادہ خواتین اور 49-15 والے عمر کے طبقہ کی لڑکیاں گزشتہ سال میں ایک اپنے ہی لائف پارٹنر کے جنسی اور جسمانی تشدد کا شکار ہوئی تھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined