نئی دہلی: اروند کیجریوال کی قیادت والی دہلی حکومت کے اسپتالوں میں استعمال ہونے والی ایک اور دوا غیر معیاری پائی گئی ہے۔ چنڈی گڑھ کی لیبارٹری کی جانچ سے پتہ چلا کہ دہلی کے سرکاری اسپتالوں میں دی جانے والی مرگی کی دوا بھی معیار پر پوری نہیں اترتی۔ رپورٹ کے مطابق دوا کا نمونہ ٹیسٹ میں ناکام رہا۔
Published: undefined
لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کی طرف سے دہلی کے سرکاری ہسپتالوں اور محلہ کلینکوں میں غیر معیاری ادویات کی خریداری اور سپلائی کا معاملہ سی بی آئی کو سونپنے کے چند دن بعد، دہلی کے ہسپتالوں کو سپلائی کی جانے والی ایک اور دوائی ریجنل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری (آر ڈی ٹی ایل)، چنڈی گڑھ نے ناقص قرار دی ہے۔
Published: undefined
حکام کے مطابق، اس بار یہ پتہ چلا کہ دہلی کے سرکاری اسپتالوں کو فراہم کی جانے والی مرگی کی دوا سوڈیم ویلپرویٹ معیار پر پوری نہیں اترتی۔ آزمائش میں ناکام ہونے والی دوا مرگی اور دوروں کے علاج کے لیے انتہائی اہم ہے اور حکام کے مطابق دوائیوں کی ایک سیریز مقررہ معیار پر پورا نہیں اتر رہا۔
Published: undefined
یہ رپورٹ سرکاری تجزیہ کار یعنی آر ڈی ٹی ایل نے 22 دسمبر کو دہلی کے سرکاری اسپتالوں میں غیر معیاری ادویات کے معاملے کی سی بی آئی انکوائری کی سفارش کے بعد لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے جاری کی تھی۔ حکام کے مطابق سکسینہ نے چیف سکریٹری کو لکھے اپنے نوٹ میں کہا کہ یہ تشویشناک ہے کہ یہ ادویات لاکھوں مریضوں کو دی جا رہی ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے خریداری میں بھاری بجٹ مختص کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined