قومی خبریں

میں 90 سال کا ہو جاؤں تو بھی رکوں گا نہیں، مہاراشٹر کی ترقی کا عزم برقرار رہے گا: شرد پوار

ایک تقریب میں شرد پوار نے اپنے طویل سیاسی سفر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 60 سالوں میں ایک بھی چھٹی نہیں لی ہے۔ وہ آگے بھی اسی طرح کام کرتے رہنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>شرد پوار /&nbsp;تصویر: قومی آواز</p></div>

شرد پوار / تصویر: قومی آواز

 

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا آج اعلان کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں سہ پہر 3.30 بجے الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس ہونے والی۔ اس دوران قد آور رہنما شرد پوار کا ایک بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھلے ہی ان کی عمر 84 سال ہے لیکن وہ رکنے والے نہیں ہیں اور یہ عمر 90 سال ہو جائے گی تو بھی وہ اسی طرح کام کرتے رہیں گے۔

Published: undefined

شرد پوار نے کہا ہے کہ وہ مہاراشٹر کو صحیح راستے پر لاکر رہیں گے اور اس کے لیے ہر وقت کام کریں گے۔ شاید ان کا اشارہ اجیت پوار کی طرف تھا۔ شرد پوار فی الحال این سی پی-ایس پی کے رہنما ہیں۔ انہیں یہ نئی پارٹی اس لیے بنانی پڑی تھی کیونکہ گزشتہ سال اجیت پوار بغاوت کرکے الگ ہو گئے تھے۔

Published: undefined

دراصل ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شرد پوار نے ایک پرانا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ بوڑھا آدمی کبھی کہیں جانے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ریلی میں کچھ لڑکے ایک بورڈ لے کر کھڑے تھے، تبھی میں نے دیکھا کہ اس میں 84 سال پرانا لکھا تھا، پر میں نے کہا کہ آپ فکر نہ کریں، ہمیں بہت دور جانا ہے، یہ بوڑھا آدمی رکے گا نہیں۔

Published: undefined

شرد پوار نے تقریب کے دوران مہاراشٹر حکومت کی طرف سے اعلان لڑکی بہن منصوبہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بہن تو بارامتی میں بھی تھی، لیکن وہاں اس کے سامنے انتخاب لڑا گیا۔ انہوں نے آگے مزید حملے کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تو بہن کے خلاف انتخابی تشہیر ہوئی اور لڑائی کی گئی۔ اس کے بعد جب لوک سبھا انتخاب کے نتائج سامنے آئے تو وہ بہن کو یاد کرنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سوال یہ ہے کہ آخر مہاراشٹر کس کے ہاتھوں میں رہنا چاہیے۔ عالم لوگوں کے ہاتھوں میں یا پھر کسی اور کے۔

Published: undefined

شرد پوار نے اپنے طویل سیاسی سفر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 60 سالوں میں ایک بھی چھٹی نہیں لی ہے۔ 14 مرتبہ انتخاب لڑے، 7 مرتبہ لوک سبھا انتخاب کے لیے میدان میں اترے جبکہ اتنی ہی بار اسمبلی انتخاب لڑا۔ میں 84 سال کا ہو گیا ہوں لیکن آج تک چھٹی نہیں لی اور اگر 90 سال کا ہو جاؤں گا تو بھی اسی طرح کام کرتا رہوں گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined