سری نگر: فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے جموں وکشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی دفعہ 370 کو ختم کرنے کےحکومت کے فیصلے کے ایک دن بعد کہا کہ ریاست میں امن اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری انتظامات کر لیے گئے ہیں۔
جموں وکشمیر کے زیادہ تر حصوں میں منگل کو مسلسل دوسرے دن دفعہ 144 نافذ ہے اور بڑی تعداد میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار تعینات ہیں۔
Published: undefined
لیفٹیننٹ جنرل سنگھ نے سری نگر میں خٖفیہ اور سکیورٹی ایجنسیوں کی کور گروپ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی اور ریاست کی سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ اہم اور بے حد حساس مقامات اور علاقوں میں سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز بھیٹر کو کنٹرول کرنے اور لاء اینڈ آرڈر کی موجودہ صورتحال کو سنبھالنے اور مؤثر انسداد دہشت گردی مہم کے لیے تیار ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے علاقے کی سکیورٹی کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ لاء اینڈ آرڈ مضبوط کی گئی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ پاکستان نے گذشتہ کچھ دنوں کے دوران ایل او سی کے آس پاس کے علاقوں میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ پاکستان جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے، لائن آف کنٹرول کے پار در اندازوں کو بھیج رہا ہے اور جموں و کشمیر میں غلط تشہیر کے لیے سوشل میڈیا کا غلط استعمال بھی کر رہا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ وہ دشمن کے غلط تشہیر میں نہ پھنسیں، افواہوں پر یقین نہ کریں اور اپنے اہل خانہ کو بھی اس کا شکار ہونے سے بچائیں۔ جموں علاقے میں منگل کو دوسرے دن تمام پرائیویٹ اور سرکاری اسکول بند رہے۔ جموں کے مختلف اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے تمام امتحانات اگلے حکم تک ملتوی کر دی گئی ہیں۔
Published: undefined
جموں ، کٹھوعہ، سانبا، پونچھ، ڈوڈا راجوری، اودھم پور سمیت کئی اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے کہا ہے کہ احتیاطاً علاقے میں موبائل انٹرنیٹ سروسز بند کر دی گئی ہیں اورپابندی لگائے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز